?️
لاہور (سچ خبریں)کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹس، کاروبار،دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی اور چاند رات بازاروں ،مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے اسٹالز پر پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر لاک ڈاؤن سےمتعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں ٹرانسپورٹ کی اجازت آج شام 6 بجے تک ہے، آج شام 6 بجے سے15 مئی تک بین الصوبائی اور بین اضلاعی ٹرانسپورٹ بند ہو گی تاہم رکشہ ، ٹیکسیز ،نجی گاڑیوں کو50فیصد گنجائش کیساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹس، کاروبار،دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی اور چاند رات بازاروں ،مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے اسٹالز سمیت انڈور،آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔
سیکریٹری ہیلتھ کئیر پنجاب نے کہا تمام میڈیکل اسٹور، فارمیسیز،میڈیکل فیسیلیٹیز 24گھنٹےکھلےرہیں گے ، پیٹرول پمپ،تندور ، دودھ دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلے رکھنےکی اجازت ہوگی تاہم گروسری اسٹورز ،کریانہ ،بیکری،آٹا چکیاں ، مٹھائی ،پھل ،سبزی ،گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز، منی ایکسچینج کمپنیز، کورئیر سروسز شام 6 بجےتک کھولنے ، غلہ منڈی،سبزی پھل،مویشی منڈیوں ، آٹوورکشاپ،تیل ڈپو،یوٹیلیٹی سروسز،کال سینٹرز میں شام 6بجےتک کام کی اجازت ہوگی۔
سیکریٹری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام پارک اور سیرو تفریح والےمقامات اور سرگرمیوں پرپابندی ہوگی ، 8فیصدسےزائدشرح والےشہروں میں پابندیاں مزید سخت ہوں گی ، ان شہروں میں تفریخی مقامات،پارکس،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس، پکنک پوائنٹس بند ہوں گے جبکہ اسپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین سروس 70فیصدمسافروں کے ساتھ جاری رہےگی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ملکر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی حمایت میں استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت
جون
ایران، عالم اسلام کے زخموں کا مرہم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے معروف سنی علماء اور مفکرین کی شرکت سے "امت
جولائی
سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہد ہ ہوا ہے
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ
نومبر
جنرل سلیمانی فلسطینی رہنما کی زبانی
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین کے رہنماوں میں سے ایک رامز الحلبی کا
جنوری
فلسطینی عوام نے مٹھائیاں تقسیم کرکے ہشام ابو حواش کی فتح کا جشن منایا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: ہشام ابو حواش کی چار روزہ بھوک ہڑتال کے بعد
جنوری
صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے
مارچ
عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی
مئی
ٹرین میں خاتون مسافر پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار دوبارہ گرفتار، مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل
?️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ریلوے پولیس حیدرآباد نے ٹرین میں تشدد کا نشانہ
اپریل