🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی جب کہ پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
سربراہ پاک فوج نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی ،تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر بہاد کشمیریوں کی عظیم جد و جہد کو نہیں بھولنا چاہئے، اس انسانی المیے کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا وقت آگیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
اکتوبر
نیتن یاہو نے وزیر داخلہ اور صحت کو ہٹایا، کابینہ لیکویڈیشن کے راستے پر
🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:شاس پارٹی کے سربراہ آریہ درعی کو نیتن یاہو نے داخلی
جنوری
کرونا کی چوتھی لہر سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر
🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ چند روز سے پاکستان کورونا وائرس کی ڈیلٹا
اگست
صیہونی حکومت دبئی شیوخ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں!
🗓️ 14 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیکورٹی سروسز اور دبئی کے شیخ ڈوم کے
فروری
پی آئی اے کی جانب سے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت کرایوں کا اعلان
🗓️ 4 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ایئرلائن نے حج 2023 کے لیے فلائٹ
مارچ
اسرائیل بحران کا شکار، ایک چوتھائی ملازمین ہوں گے برطرف
🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح Knesset کی اقتصادی کمیٹی کے کل کے اجلاس
دسمبر
افغانستان سے اب تک 10 ہزار افراد پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں:فواد چوہدری
🗓️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
ستمبر
افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین صحافیوں پر پابندی، خواتین نے طالبان سے اہم مطالبہ کردیا
🗓️ 20 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین صحافیوں پر
اگست