عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی اسکیم لائیں گے، نواز شریف

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم اچھے لوگوں کا ساتھ دے، ہمیں اپنے لیے اقتدار نہیں چاہیے، ہمیں خوش حال پاکستان چاہیے۔

کوئٹہ میں آج مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، پارٹی سربراہ نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہم نے 400 چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے تاکہ عوام کو پانی ملے، شہبازشریف کے بنائے دانش اسکولوں میں بچوں کو داخلہ دیا۔

نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات دینا چاہتے ہیں، سوالاکھ ایکڑ سیراب کرنے والی کچھی کنال 50 ارب میں ہم نے بنائی، باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا، صرف مسلم لیگ (ن) نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی، کوئٹہ کو ڈیرہ اسمعٰیل خان کے ذریعے اسلام آباد سے ملا رہے ہیں،2018 میں منصوبہ مکمل ہونا تھا ، یہ منصوبہ کیوں مکمل نہ ہوا، یہ نقصان عوام کا ہوا، بلوچستان کا ہوا، پاکستان کو ہوا، ڈیڑھ دن میں گوادر سے کوئٹہ لوگ پہنچتے تھے، ہم نے اُن کی یہ تکلیف ختم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر کوئٹہ شاہراہ کی تعمیر سے اب آپ ناشتہ گوادر میں اور دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھا سکتے ہیں، کچھ فرق تو ہے باتیں کرنے اور عمل کرنے والوں میں، کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہیے، کون کس نے کیا کیا؟ بچوں کو بتانا چاہیے، بغض اور حسد، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں ہوگا، پاکستان کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ گوادر میں مکمل ہونے والا ہے، ہم نے گوادر کا نام اُس وقت لیا جب 1990 میں میں وزیراعظم بنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی اسکیم لائیں گے، گھریلو، کمرشل اور زرعی صارفین کو سولر پینلز سے مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں کیا نیا ہوا؟ہمارے شروع کیے منصوبے بھی رُکے رہے، اپنے معاشرے میں تہذیب، شرافت اور شائستگی واحترام واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی، 20، 20 سال منصوبے مکمل نہیں ہوتے تھے، ہم نے مہینوں میں منصوبے مکمل کیے، ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو غربت، پسماندگی، معاشی بدحالی ختم ہوچکی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو ایسا پاکستان بنارہے تھے جہاں مہنگائی نہ ہو، عوام کی زندگی مشکل نہ ہو، 2017 میں عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا دی تھی، کراچی، بلوچستان، خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک سے دہشت گردی ختم کردی تھی، آپ کو یاد ہونا چاہیے کہ کون کیا کرکے گیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پارٹی ورکروں سے ملتا رہوں گا، قوم اچھے لوگوں کا ساتھ دے، ہمیں اپنے لیے اقتدار نہیں چاہیے، ہمیں خوش حال پاکستان چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عوام کی زندگی آسان ہو، ہم اقتدار میں آتے ہیں تو اللہ کے فضل سے عوام کی زندگی آسان بناتے ہیں۔

سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی ساروان قبیلے کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات ہوئی۔

نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی، سابق اسپیکر سردار ایاز صادق اور دیگر راہنماؤں نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

نواب اسلم خان رئیسانی نے آمد پر شہباز شریف کو خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

دونوں راہنمائوں نے مستقبل میں سیاسی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، بلوچستان پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اتفاق، اتحاد اور اشتراک عمل ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنما گزشتہ روز 2 روزہ دورہ بلوچستان کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے جہاں مختلف سیاسی شخصیات اور جماعتوں کے قائدین نے ان سے ملاقات کی۔

نواز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر درجنوں ممتاز سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا، جن میں سابق وزیر اعلی جام کمال، سابق وفاقی وزرا سردار فتح محمد حسنی، مجیب الرحمٰن، میر عاصم کرد، میر دوستین ڈومکی اور دیگر شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ

?️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل

ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے

?️ 2 اپریل 2026سچ خبریں: تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت خانے نے لندن

حسکہ میں امریکی پرچم کو آگ لگنے سے امریکی قابض فرار

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   صوبہ حسکہ میں القمشلی ریف پر واقع گاؤں حمو کے

قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی، کے-الیکٹرک سمیت دیگر تقسیم کار بجلی کمپنیوں پر 5،5 کروڑ جرمانہ

?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے لوڈشیڈنگ، تکنیکی اور

قومی ترانہ بدلنے کے متعلق فواد چوہدری کا بیان آگیا

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی

حزب اللہ کا دھڑا: جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مزاحمت کمزور ہو گئی ہے وہ فریب ہیں

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ دھڑے کے سربراہ نے مزاحمت کو غیر

ہونڈوراس میں انتخابی بحران،ٹرمپ کی مبینہ مداخلت اور حکمران جماعت کا نتائج ماننے سے انکار

?️ 9 دسمبر 2025 ہونڈوراس میں انتخابی بحران،ٹرمپ کی مبینہ مداخلت اور حکمران جماعت کا نتائج

2028 کے انتخابات میں بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کا ابتدائی امتحان

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: واشنگٹن ٹائمز نے جو بائیڈن کی ذہنی اور جسمانی صحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے