عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے:عارف علوی

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے،پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں، ہر میدان میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں، جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کرے۔

یوم پاکستان پریڈ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے پرعزم اور ہر قسم کی صلاحیت سے لیس ہیں ، اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے،دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کرچکے ،جنگ ہویا اندرونی خلفشار، دہشت گردی ہو یا قدرتی آفت، عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے۔

عارف علوی نے کہاکہ ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہش مند ہیں۔صدر مملکت کے بقول جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے، 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا نوٹس لے۔ عارف علوی نے کہا کہ چین ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے، دفاع، معیشت اور سفارتکاری سمیت ہر شعبے میں پاک چین تعاون مضبوط ہورہا ہے، کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کے شکرگزار ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دوست ممالک ترقی اور خوشحالی میں ہمارے ساتھ ہیں، آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جز ہے، خلیجی ریاستوں اور وسطی ایشیا کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، افغانستان میں امن کے لیے پاکستانی قوم نے بیشمار قربانیاں دیں، دنیا افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی جیسے فورم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی اختلافات بھلا کر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کیا جائے۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے، پاکستان نے کم وسائل کے باوجود کورونا وبا کا سامنا کیا، ہم بہت جلد کورونا وبا پر قابو پالیں گے لیکن احتیاط لازم ہے۔

مشہور خبریں۔

بغداد میں آسٹریلوی سفارت خانے کے قریب بم دھماکہ

🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:  عراقی میڈیا نے آج صبح جمعہ کو بغداد ہوائی اڈے کے

اپنا حال بہتر بنانے کے لئے ماضی سے سبق لیں: وزیر اعظم

🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ

حریدی یہودیوں کے مظاہرے،وجہ؟

🗓️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: تل ابیب میں حریدی یہودیوں نے فوجی خدمات سے بچنے

یمن جنگ کے بارے میں یواے ای کا اہم اعتراف

🗓️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی اتحادی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی

ایرانیوں نے عین الاسد پر حملہ میں جہاں چاہا مارا: سینٹ کام کے کمانڈر

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:سینٹ کام دہشت گرد فورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ

وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس کا دورہ کیا

🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس

عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرول13اور ڈیزل 8روپے سستا ہونے کا امکان

🗓️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں عوام

عدلیہ پر حملہ آور ہو کر ملک کو فاشزم کی جانب دھکیلا جارہا ہے، عمران خان

🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے