?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹرگوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی، عدالت نے سماعت میں عدم حاضری پر عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، تاہم سماعت کے دوران ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہوسکے، جس پر عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت23 اپریل تک ملتوی کردی۔
دوسری طرف انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا، اے ٹی سی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر کیس کی سماعت کی جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کا فیصلہ سنایا، اپنے فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔
معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج تھے جن میں انہیں26 نومبر احتجاج کے دوران مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
عارف نظامی انتقال کر گے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عارف نظامی کے بھانجے بابر نظامی نے نجی چینل
جولائی
حکومت کا 2 بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنے کا حکم
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر
جنوری
کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق
?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار
فروری
وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہارِ اطمینان
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع یاسر
ستمبر
کینیڈا کے وزیراعظم کا ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکہ کے منتخب صدر کے بیان کے
جنوری
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے
جنوری
روس کی ٹیلی گرام کو دھمکی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا
جنوری