?️
سکھر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔سیاست ، جلسے جلوس کرنا ان کا استحقاق ہے اور انہیں وہ سب کرنے دینا چاہئے جو وہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں وہ صحیح معنوں میں سیاست نہیں ہے اور سب جانتے ہیں کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کہ مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خان نے کسی کو نہیں چھوڑا، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ملک کے بہت سے دوستوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین جو کچھ کر رہے ہیں ان کی رائے میں یہ سیاست نہیں ہے۔
موجوہ ملکی صورتحال میں انتخابات کا انعقاد تقریبا ناممکن ہے۔اس لیے ہی شیڈول کردہ ضمنی انتخابات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔
سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر معمولی بدترین بارشیں اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والا ہلاکت خیز سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہیں۔ خورشید شاہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گوتریس کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد پر شکر گزار ہیں، وہ آئے انہوں نے سیلاب کی صورتحال دیکھی اور دنیا کو آگاہ کیا ہے۔
ہم نے بھی دنیا کو اپنے طریقے سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ موسمیاتی تبدیلی کا اثر ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کا اثر صرف پاکستان میں نہیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہوا ہے اور اس موسمیاتی تبدیلی کے اور بھی اثرات مزید پڑ سکتے ہیں پاکستان زیادہ شکارہوا ہے تو دنیا کو ہماری سپورٹ کرنی چاہیئے اور ان حالات سے نکالنے کے لیے ہماری مدد کرنی چاہئیے ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بیک ڈور رابطے پر نہ پہلے یقین رکھتے تھے اور نہ ان کے کسی سے بیک ڈور رابطے ہیں۔


مشہور خبریں۔
رانا ثنا اللہ کا 17 مئی کے بعد عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 17 مئی یا
مئی
بلنکن کے ریاض کے سفر سے زیادہ اہم ان کا سرد استقبال تھا!
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ منگل کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ صیہونی
جون
امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے لیئے مصیبت بن گیا
?️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے
مارچ
صہیونی حکومت کے اقدامات کے خلاف امریکی عوام کا صبر ختم ہو رہا ہے:سی این این
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک مطلع ذریعے نے بتایا کہ صہیونی حکومت کے اقدامات
اپریل
ایکس پر عریاں مواد شائع کرنے کی باضابطہ اجازت
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے پہلی بار اپنی
جون
انگلینڈ کا 24 بلین ڈالر کا جوہری پاور پلانٹ تیار
?️ 21 جولائی 2022برطانوی حکومت نے بدھ کے روز مشرقی انگلینڈ کے سفوک میں 20
جولائی
ترک صدر کا ایک بار پھر اسرائیل پر زبانی حملہ
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں
نومبر
وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
?️ 10 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی
اگست