عمران خان کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی، کئی امیدواروں سے ٹکٹ واپس

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے اپنے گزشتہ فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے 31 نئے امیدواروں کو ٹکٹ دے دیے۔

امیدواروں کی نئی فہرست میں 8 امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے اور مزید ایک سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حوالے سے نظرثانی کا فیصلہ ٹکٹ سے محروم ہونے والے کئی امیدواروں کے احتجاج اور شکایات کے اندراج کے بعد سامنے آیا تھا جنہوں نے متعلقہ حلقوں میں خود کو موزوں امیدوار کے طور پر پیش کیا تھا۔

عمران خان کے فیصلے کے مطابق پی پی-118 ٹوبہ ٹیک سنگھ ون سے ابتدائی طور پر بلال اصغر وڑائچ کو ٹکٹ دیا گیا تھا، تاہم اب ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا جبکہ نئی فہرست میں حلقے کے لیے امیدوار کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے 4 حلقے پی پی-124 جھنگ ون، پی پی-204 خانیوال 2، پی پی-221 ملتان 11 اور پی پی-244 بہاولپور 8 کے لیے امیدواروں کا فیصلہ بھی تاحال نہ ہوسکا۔

وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں زیر التوا فیصلے والی نشستوں پر 4،4 امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ شمالی پنجاب میں 5 امیدواروں سے ٹکٹ واپس لیا گیا اور ان کی جگہ نئے امیدوار آگئے ہیں۔

پارٹی کے نظرثانی فیصلے کے بعد ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنا ٹکٹ جمع کرادیا ہے جہاں اس سے پہلے دوسرے امیدواروں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ جمع کرا دیے تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے فیصلے پر نظرثانی کے بعد 22 حلقوں میں امیدوار تبدیل کیے گئے ہیں جو مجموعی طور پر ٹکٹ حاصل کرنے والے 292 امیدواروں کا صرف 7 فیصد ہے، اسی طرح 5 حلقوں کے لیے فیصلہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ عمران خان نے 1500 میں سے ایک ہزار امیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے جنہوں نے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے تھے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار خواتین کا انٹرویو وہ خود کریں گے اور کہا تھا کہ انتخاب کا طریقہ کار پارٹی سے وفاداری اور اسمبلی میں ان کی صلاحیت کی بنیاد پر ہوگا۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ کے بعد حماس کی نئی جنگی حکمت عملی؛امریکی اخبار کی رپورٹ

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف

گوگل جیمنائی کے ذریعے تصاویر ایڈٹ کرنا ممکن

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے

سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کے فیصلے سے توشہ خانہ ٹو کیس ختم ہو گیا، عمران خان

?️ 6 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران

روس اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں پیوٹن کے معاون کا بیان

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ ماسکو

پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی۔ سعد رفیق

?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا

جو سمجھ رہے ہیں نئے سال میں تبدیلی آ جائے گی انہیں بتا دوں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، شیخ رشید

?️ 9 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا

آیت اللہ خامنہ ای نے اربعین زائرین کی میزبانی پر عراقیوں کا شکریہ ادا کیا

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اربعین ابا

مغربی کنارے کے الحاق کیس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کا دھوکہ بے نقاب

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: جہاں ٹرمپ نے عرب ممالک سے مغربی کنارے کا الحاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے