عمران خان کی پرویز الہی سے ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،جس میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،وزیر اعلٰی پنجاب اور مونس الٰہی نے شرکت کی۔

اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی،جبکہ عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ شرکا نے عمران خان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا کہ عمران خان کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیا جائے گا ۔وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی۔

بنی گالہ میں عمران خان سے پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے ملاقات کی ملاقات میں مونس الہی بھی موجود تھے۔

عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الہی نے عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی۔جبکہ مونس الٰہی نے کہا عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں پنجاب پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کر لی، اسلام آباد ہائی ہائیکورٹ نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بائیو میٹرک کرانے کیلئے ضمانت چاہتے ہیں؟عدالت نے عمران خان کے بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض دور کر دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں،حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ عمران خان اگر عدالت آتے ہیں تو پولیس گرفتار کر لے گی۔ انسدا دہشت گردی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں جس کی وجہ سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مجاہد بیٹی ایک بار پھر صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے مغرب

وزیر اعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں

ترکی میں مہنگائی اور امریکہ و ترکی اختلاف عروج پر

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: مہنگائی اور معاشی مسائل ترکی کے آج کے  اخباروں نے

چینی صدر کی امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران چینی

اسرائیلی قبضہ سے آزاد ہونا چاہیے: شہباز شریف

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعدد محکموں کو بند یا ضم کرنے کی تجویز

?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق اعلیٰ

دریائے سندھ پاکستان کے عوام کی ’لائف لائن‘، آبی حقوق کا دفاع کریں گے، وزیراعظم

?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’صحراؤں اور قحط سے

طالبان نے افغانستان کے لیے امداد کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں: افغان خبر رساں ایجنسی نے ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے