?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے منگل (28 نومبر) کو جوڈیشل کمپلیکس لایا جائے گا، اُن کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے پیر (کل) کو اجلاس کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل خصوصی عدالت (آفیشل سیکرٹ ایکٹ) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کے لیے طلبی کے سمن جاری کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہنے کی توقع ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی زیادہ تر قیادت گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوچکی ہے یا پارٹی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔
تاہم پولیس کی اسپیشل برانچ اور متعلقہ دیگر محکموں نے خفیہ اطلاعات جمع کرنا شروع کر دی ہیں جو ان کی حفاظتی منصوبہ بندی میں مدد کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے کے لیے 3 راستے ہیں، ایک پشاور روڈ، دوسرا اسلام آباد ایکسپریس وے اور تیسرا راستہ مری روڈ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو جیل سے جوڈیشل کمپلیکس تک لے جانے کے لیے ترجیحی انتخاب پشاور روڈ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ منگل کو ریڈ زون کو جزوی طور پر سیل کرنے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ ریڈ زون اور اس کے اطراف میں اہم تنصیبات اور جوڈیشل کمپلیکس کو پولیس اور نیم فوجی دستے گھیرے میں لے لیں گے، علاوہ ازیں جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے والے پوائنٹس اور سڑکوں کو سیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دارالحکومت کے اہم مقامات مثلاً فیض آباد، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اور ریڈ زون کے قریب دستے بھی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا نے یوکرین میں خصوصی فورس تعینات کی
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: یوکرین میں کینیڈین اسپیشل آپریشنز فورسز کی موجودگی روس کو
جنوری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں۔
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ
مئی
لبنانی بچوں پر صیہونی جارحیت کے تباہ کن اثرات؛یونیسف کی زبانی
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:یونیسف نے جنوبی لبنان میں صیہونی ریاست کی جارحیت کے
مارچ
ہر ایرانی حملے پر 4 ہزار سے زائد نقصانات کے دعوے جمع؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق ایران کے ہر میزائل حملے کے
جون
تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات سامنے آ گئیں
?️ 22 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں)خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان
دسمبر
بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے پہلے عوامی فنڈ جمع کرنے کا کیا اہتمام
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صدر جو بائیڈن اور
مئی
وزیر اعظم نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا
?️ 10 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز
دسمبر
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی
?️ 19 جون 2021اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون