?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف بوگس کیسز چل رہے ہیں ،میری دعا ہے سب کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہو ،میرا لیڈر تو اسی ملک میں ہے اور اپنے کیسز اور عوام کا دفاع کر رہا ہے،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کیخلاف اتنے عرصے سے بے بنیاداوربوگس مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں کوئی تو حل ہو۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں تو اچانک سے 26 سال بعد ایک چھٹی دے دی جاتی ہے اور ایک ایسا لیڈر بھی ہوتا تھا کہ 25 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر پلیٹ لیٹس کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر جا سکتا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بلیو شرٹ میں تصویر آئی تو پورا پاکستان بلیو ہو گیا۔
پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر قائد اعظم کے بعد بانی پی ٹی آئی ہی ہیں۔
گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں سنایا تھا ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے بھی عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ نہ سنانا پری پلان کا حصہ قرار دیاہے ، جج پر کیس نہ سننے کیلئے دباو¿ ڈالا گیا۔شبلی فراز اور عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خاور مانیکا نے عدالت میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا یہ وہ کیس ہے جو 2 دن میں مکمل ہو چکا تھا۔ہمیں ثبوت پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ہم عدلیہ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خاورمانیکا عدالت کو کہہ رہے تھے مجھے 10منٹ کا وقت چاہیے، عدالت نے خاورمانیکا کو 10منٹ سے زیادہ کا وقت دیا، بیرسٹر گوہر خاور مانیکا نے عدالت میں بہت غیر اخلاقی گفتگو کی ہے۔یاد رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کی جانب سے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا گیا۔ جس کے بعد جج نے کیس ٹرانسفر کرنے کیلئے ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔


مشہور خبریں۔
آیت اللہ خامنہ ای کی ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی شرط
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:رہبر انقلاب کے ٹویٹر پیج پر آخری بات کے نام سے
فروری
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابہ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے
مارچ
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا
جنوری
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس
مئی
بادشاہ کے مخالفین ملک چھوڑ دیں:برطانوی پارلیمنٹ ممبر
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کے موقع پر لندن شہر میں ہزاروں
مئی
مزاحمت کے محور کی اہم پیشرفت
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے مرکز میں یمنی مسلح فوج کے کل کے
جولائی
اسرائیل اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی جانب سے صیہونیوں کی نقل مکانی کرنے کرنے کی
جولائی
سعودی عرب میں CoVID-19 کا روزانہ کا ریکارڈ ٹوٹا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت صحت کے اعداد
جنوری