?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں، عوام کو وفاق کی نفرت کی سیاست پر دلچسپی نہیں رکھتے، وہ چاہتے ہیں کہ اپنے مسائل کا حل نکلے، ہمارے اوپر کارکردگی کی ذمہ داری ہے۔
پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو وفاق کی نفرت کی سیاست پر دلچسپی نہیں رکھتے، وہ چاہتے ہیں کہ اپنے مسائل کا حل نکلے، ہمارے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو بھی مسائل کا حل دینا چاہیے نہ کہ عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا، ہمیں کیا فرق پڑتا ہے، اس کے اپنے مقدمات ہیں، اس کا مقابلہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں یہ مکافات عمل ہے، جب تک جینوئن جمہوری رویہ نہیں اپنایا جائے گا تو اس کا نقصان ہوتا رہے گا، لہٰذا ہم اپنے کام پر دھیان دیں، ہمارے اوپر کارکردگی کی ذمہ داری ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور وزیراعلیٰ نے مشکل معاشی صورت حال بھی سامنے رکھی ہے اور مختلف منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت سے پیسہ ملنا چاہیے وہ بھی غیریقینی ہے لیکن ہم پوری کوشش کریں گے اور جانتا ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کریں اور بجٹ سے پہلے یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے محدود وسائل پر اس بات پر توجہ دینا پڑے گی کہ ہم محدود وسائل کے ساتھ اپنی خدمات کیسے بہتر کرسکتے ہیں۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور اب ہم سب دن رات محنت کریں تاکہ عوام کی توقعات پر پورے اتر سکیں، ہمارے وزرا محنت سے کام کریں جو نظر بھی آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے منصوبے، بجٹ اور حکومتی پالیسیوں پر کھلی کچہریوں میں عوام کی رائے لے کر فیصلے کریں گے لیکن یہ آئسولیشن میں نہیں ہونا چاہیے، اراکین اسمبلی یا وزرا کو پارلیمان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی وقت دینا پڑے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی سیاست ہم بند کریں، اگر ہم اپنی کارکردگی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو بہتر افراد کا چناؤ کرکے کارکردگی بہتر کریں اور ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اپنی ٹیموں کو ٹاسک دیتے ہیں تو اس سے مکمل کرنے کا موقع بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے چاہے حلقوں کی لڑائیاں ہوں یا کوئی اور وجہ ہو پارٹی اور حکومت کی کارکردگی پر نقصان نہیں ہونا چاہیے، اس پر میں الیکشن کے دوران بات نہیں کر رہا تھا لیکن اب کارکردگی پر فرق نہیں پڑنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اسلام آ باد میں جو نفرت کی سیاست چل رہی ہے اس سے وہ بہت مایوس ہے اور سچ تو یہ ہے کہ پورے ملک میں اس طرح کی سیاست ہے، حکومت، اسمبلی اور سب کو وفاقی سیاست کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے اور ان کی آواز بننا چاہیے اور ہم ان کے مسائل کا حل مل کر نکالنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کیا اور شکست دی، ہمارے علاقائی حالات براہ راست ہمارے کرائم کی صورت حال سے براہ راست منسلک ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ ہر6 مہینے بعد بیٹھ کر کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، اسکول کی طرح رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور وزیراعلیٰ سے تمام وزرا کی رپورٹ لوں گا لہٰذا تمام اراکین عوامی رابطے جاری رکھیں، وزرا کو بھی دستیاب ہونا چاہیے اور اراکین کے لیے مخصوص دن رکھیں جہاں آپ عوام کے لیے بھی دستیاب ہوں۔وزرا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیمیں اور کارکنوں کو رکن اسمبلی یا وزیر کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے، اگر وہ آپ سے ملنا چاہیں تو آپ کو دستیاب ہونا، اگر ان کا کوئی کام ہے تو اس کے لیے کوشش کریں۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کا اختتام
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی آج اتوار کو 29ویں دن میں داخل
فروری
ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024
دسمبر
ٹرمپ کی جانب سے ولیعہد سعودی بن سلمان کے استقبال کی تیاریاں، معاہدوں اور شاندار ضیافت کا اہتمام
?️ 16 نومبر 2025 ٹرمپ کی جانب سے ولیعہد سعودی بن سلمان کے استقبال کی
نومبر
انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم Keir Starmer کون ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی فیصلہ کن کامیابی
جولائی
عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا خطاب پانچ بجے نشر
نومبر
بھارتی وزیر خارجہ سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر گوہر
?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
اکتوبر
نیتن یاہو اور گیلنٹ کے درمیان تناؤ، وجہ؟
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم کے مطابق ہم آہنگی کا فقدان اور یہاں تک
دسمبر
چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ
جولائی