عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے۔آج وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ایوب آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔پرویز الہیٰ نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہیں۔عمران خان نے ہر پاکستان کو آزاد قوم کا شعور دیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا پنجاب میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ڈلیور کرے گی۔

صحت کارڈ، احساس پروگرا اور دیگر عوامی منصوبے تیزی سے آگے بڑھیں گے۔اس موقع پر اسد قیصر نے آپ کی بہترین گورننس سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔قبل ازیں نئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آج وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے اراکین اسمبلی ملاقاتیں کریں گے،جبکہ وزیر اعلٰی مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی اسلام آباد میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا۔

مشہور خبریں۔

شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی

?️ 2 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا احوال

?️ 26 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک

افغانستان میں امن ہماری سب سے بڑی جیت ہوگی: صدرمملکت

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان

نکولس برنز نے چین میں امریکی سفارتخانہ سنبھالا

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا

اسرائیل شیطنت کا مرکز ہے:صیہونی رکن پارلینٹ کا اعتراف

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی کنسیٹ کے ایک رکن نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی

غزہ کے بچوں کی مانگ

?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی بچوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی میں

ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ اور 2017 کے دورے کے درمیان فرق

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: خلیج فارس اور سعودی عرب اپنے جغرافیائی و استراتژک اہمیت، توانائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے