عمران خان ڈیل کرکے نہیں، مقدمات سے سرخرو ہوکر جیل سے نکلیں گے، علیمہ خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان کا ساتھ دیا اور انہوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر مقدمات کا سامنا کیا، بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت نہیں سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا ریفرنس جب ہائی کورٹ میں جائےگا تو دنیا کو معلوم ہوگا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے، عمران خان باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے، تو اس میں کیسے جیل میں رہیں گے؟

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے کہتے تھک گئے کہ وہ عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلیں گے، کیا معلوم کہ ’ان کو لکھائی میں مشکل پیش آرہی ہو کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے میں کیا لکھنا ہے؟‘

انہوں نے کہا کہ 250 بچوں کو مفت تعلیم دینا بانی پی ٹی آئی کا جرم ہے، آج ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا، ہم احتجاجاً پیدل اندر گئے۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی سونا نہیں ’ہیرا‘ ہیں، رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے لگی ہے، یہ اور اسٹیبلشمنٹ تو ماشا اللہ ایک پیج پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 8 فروری سےکسی کے قبضے میں نہیں ہے، بانی جیل سے اسے چلا رہے ہیں، ہم جلد بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے، رانا ثنا اللہ کو کیوں فکر ہو رہی ہے؟

علیمہ خان نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کو بانی نے نامزد کیا ہے اور اپنے لوگ اس کے پیچھے لگ گئے ہیں، سلمان اکرم راجا وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مذاکرات اگر کرنے ہوتے تو یہ خود ہی صبح 7 بجے جیل کھول دیتے ہیں، اب بھی اگر مذاکرات کرنے ہوئے تو اپ دیکھ لینا فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔

مشہور خبریں۔

عراق میں ابھرتے ہوئے غیر اخلاقی جشنوں کے خلاف احتجاج

?️ 17 نومبر 2025عراق میں ابھرتے ہوئے غیر اخلاقی جشنوں کے خلاف احتجاج عراق میں

جان کیری کا عراق پر امریکی حملے کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ

پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کے زیرِاستعمال جدید ہتھیاروں کے ذرائع کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ایک پینل پر

بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

?️ 5 اکتوبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب نامعلوم حملہ

دہشت گردی میں اضافہ تشویشناک ہے لیکن نا قابل کنٹرول نہیں ہے، رانا ثنا اللہ

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ  نے گزشتہ روز

افغانستان سے انخلاء انگلستان اور امریکہ کی ابدی شرمندگی کا باعث بنا: گارڈین

?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:گارڈین اخبار نے افغانستان سے برطانوی اور امریکی فوجی دستوں کے

گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ جے یو آئی ف کو دینے کا فیصلہ

?️ 31 اکتوبر 2022پشاور:(سچ خبریں) حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ جمعیت علمائے

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے