?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر اعظم پر بددیانتی کے الزامات لگانے والوں کو سوشل میڈیا پر جواب دیا ہے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹ پر جاری اپنے پیغام میں معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے جسٹس وجیہ الدین کا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے خرچے سے متعلق بیان بالکل جھوٹا اور غیر منطقی بیان ہے۔ اپنی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی عمران خان کو جانتا ہے وہ ان کی خودداری اور دیانت داری کو بھی جانتا ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ وجیہ الدین صاحب پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں۔ معاون خصوصی نے ایک دوسرے ٹوئیٹ میں کہا کہ ایک طرف یہی لوگ جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اور دوسری طرف یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ پہلے 30 لاکھ تھا پھر 50 لاکھ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ لوگ پاگل ہیں یا دوسرں کو پاگل سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق سینیئر رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھریلو اخراجات کے لیے 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے۔ نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں سابق جسٹس وجیہہ الدین نے انکشاف کیا کہ جب 30 لاکھ سے بھی گھر نہ چلا تو اس کے بعد خرچ کے لیے رقم بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی گئی۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا طرز زندگی یہ ہے کہ ان کے پاس جو گاڑی ہو وہ فیول سے بھری ہوئی ہو اور ان کے ساتھ جو لوگ ہوں وہ ان پر خرچ کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے والے ہوں۔ سابق جج وجیہہ الدین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں یہاں اپنے ایک دیرینہ دوست کی بات دوہرانا چاہوں گا جو تحریک انصاف کا حصہ تھے، وہ کہتے تھے کہ جس بندے کے جوتوں کی لیس بھی اپنی نہیں ہے وہ کیسے ایماندار ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی نوعیت کی جو بدعنوانیاں ہیں ان کے پیش نظر یہ کبھی مت سمجھیے کہ وہ کوئی ایماندار آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سارے لوگ تھے جو کہ پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھے بہت سارے ادارے ایسے تھے جو فنڈنگ کیا کرتے تھے۔ نجی چینل کے پروگرام کے ہوسٹ نے جب جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کی جانب سے 50 لاکھ روپے پارٹی فنڈنگ کے نام پر آتے تھے یا ذاتی اخراجات کے لیے۔ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ جن پیسوں کا میں نے ذکر کیا ہے یہ تو بنی گالہ کو چلانے کے لیے آتے تھے۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل سخت پابندیاں عائد
?️ 19 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) جیسے جیسے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ 26جنوری
جنوری
اسرائیلی سوسائٹی میں افراتفری
?️ 13 اپریل 2025صیہونی حکومت کے سلامتی اور اندرونی بحرانوں کے ایک نازک لمحے میں،
اپریل
امریکہ، روس اور چین ایک ناگزیر تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں:امریکی میگزین
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تجزیہ کار اور پروفیسر میتھیو گرونک نے
اگست
سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق
ستمبر
سعودی عرب کے لیے سب سے بڑا درد سر
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کے ذریعہ یمن پر حملہ کرنے کے چھ
مئی
لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس 21 مارچ کو طلب
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ
مارچ
وزیر اعظم کی ضرورت مند افراد کیلئے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی
مارچ