?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، اپوزیشن پہلے ہی مری ہوئی ہے وہ ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتی، اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت عزت نہیں ملی بلکہ اسے نقصان پہنچا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلی میں 3 دن پہلے جو ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی اور ہم نے اپوزیشن کے ساتھ جوڈو کراٹے نہیں کرنے کیونکہ اپوزیشن پہلے ہی مری ہوئی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد میں جرائم ختم کریں اور آئی جی اسلام آباد سے کہتا ہوں کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنا ہے، چھوٹے موٹے غریبوں کو پکڑ کے بڑوں کو جانے نہیں دینا کیونکہ یہاں قانون غریبوں کیلئے حرکت میں آتا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیے بہتر اقدامات کرنے جارہے ہیں جب کہ وزارت داخلہ لوگوں کو ای پاسپورٹ بھی مہیا کرنے جارہا ہے، اسلام آباد میں خواتین کا ایک بازار بھی بنانے جارہے ہیں جہاں بس خواتین کی دکانیں ہوں گی، اس حوالے سے ڈی سی کو ہدایت دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی خرابی ہوگی تو میڈیا انہیں نہیں چھوڑتا، ہیروئن اور آئس کے بڑے ڈیلروں کو پکڑا جائے، دارالحکومت کو منشیات سے پاک کیا جائے۔وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریب قانون کی زد میں آ جاتا ہے، غریب کیلئے قانون حرکت میں آتا ہے، بڑے لوگوں کی شان دیکھ کر ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاتا۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کے دفاع میں دمشق کا موقف فیصلہ کن اور اصولی ہے: شامی پارلیمنٹ
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: شام کی پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی ان کے جائز
نومبر
ترکی نے عراق میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار PKK کو ٹھہرایا
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: عراق کی وزارت خارجہ نے شمالی عراق پر حملے
جولائی
آرمینیا اور امارات کے درمیان تجارت میں اضافے کا راز
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ سال کے پہلے 9 مہینوں میں امارات کے ساتھ آرمینیا
جنوری
عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
صدر مملکت پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے پرعزم
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کو سیاحوں
ستمبر
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی برسی پر حماس کا بیان
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے سابق سیاسی دفتر کے سربراہ
جولائی
امریکہ کب تک یوکرین جنگ کو بڑھاتا رہے گا؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ نے روس کے خلاف جوابی حملے جاری رکھنے کے
اگست
یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پس پردہ مقاصد
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: چھ ماہ کے عرصے میں یورپی انتہا پسندوں کی طرف
اگست