?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے صبح اطلاع ملی تھی کہ حلف اٹھانا ہے۔لوگ حلف برداری کے لیے شیروانیاں سلوا کر رکھتے ہیں۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ تقریب کے لیے کپڑے کس نے دئیے۔عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان واقعی کشمریوں کے محسن ہیں۔
آزا د کشمیر میں بھی احتساب کا نظام لائیں گے۔آزاد کشمیر کی ریاست کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ خیال رہے کہ آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔ عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔
قانون سا ز اسمبلی میں رائے شماری کے دوران عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2011 تک وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔
وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایت سے ہٹ کر آزاد کشمیر میں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، رول ا?ف لا اور تحریک ا?زادی کشمیر کے مشن پر چلیں گے، عمران خان کی کوششوں سے جو فائر بندی ہوئی ہے، اس سے کافی فرق پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن ہماری اپنی ہے، ہماری ریاست کے رہنے والے لوگ ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، اپوزیشن تو ہونی چاہیے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمانی ہی نہیں ہے، اتنے بڑے قد کاٹھ کے لوگ اپوزیشن میں ہیں، ہم انہیں خوش ا?مدید کہتے ہیں۔
دریں اثناء نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر سردار قیوم نیازی کو حلف کے بعد سلامی دی گئی ۔ ایوان وزیراعظم میں منعقد ہونے والی تقریب میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔ تقریب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے


مشہور خبریں۔
چین، ایران پاکستان، روس کا افغانستان سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین،
ستمبر
آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں
مارچ
یوکرین آذربائیجانی گیس کو یورپ تک پہنچانے کا خواہاں
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس نے یوکرائنی وزارت خارجہ کے ترجمان جارجی تیکھی کے
فروری
پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود سڑکیں نہ کھل سکیں، مظاہرین کا دھرنا جاری
?️ 3 جنوری 2025 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے مرکز پاراچنار
جنوری
یوکرین اور اسرائیل کو مسلسل ہتھیاروں کی فراہمی کا امریکہ پر اثر؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
اکتوبر
تحریک کے خلاف امریکی پابندیوں پر حماس کا پہلا ردعمل
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ امریکہ جن
مئی
آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں ہے: مفتاح اسماعیل
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی
جون
حالیہ جنگ میں صیہونیوں کو ناقابل یقین نقصان
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کے
نومبر