?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق بھی ٹپس دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، پاکستان میں بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، موجودہ حالات میں بہترین پرفارمنس سے جواب دینا ضروری ہے، پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کا بہت جذبہ بڑھایا، عمران خان نے ٹیم سے کہا کہ آپ میں صلاحیت ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹیم سے کہا کہ پیسے کا لالچ نہیں کرنا ،ضمیر کا سودا نہیں کرنا، وزیراعظم نے ٹیم سے کہا کہ نہ ڈرنا ہے اور نہ گھبرانا ہے، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہماری انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے، میرٹ پر فیصلے کیے جائیں تو بہترین ٹیم سامنے آتی ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم سے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم نے ٹیم سے کہا کہ اپنی پوری کارکردگی دکھائیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بہت سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، پی سی بی میں بہت سی اسٹرکچر تبدیلیاں بھی ہوں گی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا صہیونیوں کے خلاف سخت بیان
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام اسرائیل
مئی
اسٹیبلشمنٹ انتخابات سے ’سخت خوفزدہ‘ ہے، عمران خان
?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ
اگست
I Was Not Expecting Maisie Williams’s Response to That Game Of Thrones Scene
?️ 22 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
امریکہ میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے: وائٹ ہاؤس
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے ڈائریکٹر نے اعتراف
مارچ
یمنیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صنعاء میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنیوں کی بڑی
اپریل
تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز رشید پر اعتراض
?️ 17 فروری 2021 اسلام آباد / لاہور / کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں
فروری
ای وی ایم سے پیچھے نہیں ہٹے گئے:وزیر اعظم
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے
ستمبر
خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لے کر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، عمر ایوب
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب
مئی