?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مذاکرات میں حکومت نے کہا کہ تحریری طور پر مذاکرات پیش کیے جائیں، بانی چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ تیسرے دور میں مطالبات تحریری طور پر پیش کیے جائیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے القادر ٹرسٹ کا فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، گزشتہ 3 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری ملاقات بند کردی گئی ہے، یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے پارٹی کے قائد کےساتھ ملکر معاملات طے کریں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی چیئرمین نے ہدایت کی کہ مطالبات تحریری طور پر تیسرے دور میں پیش کیے جائیں، تیسرا دور ہونا تھا، اس لیے ہمیں ہدایت ہوئی کہ تحریری طور پر مطالبات پیش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات اس بات پر تھے کہ حکومت ہماری کمیٹی کی ملاقات بانی چیئرمین کے ساتھ نہیں کراسکتی، عمران خان کو سہولیات کی فراہمی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی چیئرمین کو دہشتگردوں کی طرح جیل میں بند کیا گیاہے، بانی چیئرمین تک اخبارات کی رسائی بند کردی گئی ہے، انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کو جیل مینیو کے مطابق کھانا دیا جاتا ہے،حکومت اس سوچ میں ہیں کہ اگر یہ بندہ جیل سے باہر آگیا تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ اٹک اور جہلم میں ہمارے قیدیوں کے ساتھ ناروا رویہ رکھا گیا ہے، 40،40 قیدیوں کو ایک لاک اپ میں بند کیا گیا ہے, باہر دھوپ کےلیے نہیں نکالا جاتا، قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہورہی ہے، یہ رویہ ٹھیک نہیں، ان بچوں کو اپنا دشمن بنا رہے ہیں، احتجاج کرنے کی سزا یہ دی جارہی ہے کہ ان بچوں کو ڈاکٹر تک رسائی بھی نہیں دی جارہی، ہمارے قیدیوں کے ساتھ پنجاب کی جیلوں میں ناروا سلوک کیا جارہی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، ہمارے سیاسی قیدی سورج نہیں دیکھتے، پیشی کے موقع پر سارا دن وین میں گھمایا جاتا ہے، یہ ہمارے قیدی جب جیلوں سے نکلیں گے وہ آپ لوگوں سے نفرت کریں گے، بیشتر قیدی بیمار ہیں جنھیں ڈاکٹر کی سہولیات نہیں دی جارہی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کی فیملی اور بشرا بی بی کے حوالے سے منظم کمپین چلائی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے نوجوان پرامن سیاسی ورکر ہیں، باشعور ہیں، نوجوانوں کو سیاست سے دور رکھنے کی باتیں کی جارہی ہیں، میاں نواز فیملی کا رنجیت سنگھ سے بڑا دور گزرا ہے، مزاکراتی کمیٹی کی بانی چیئرمین سے ملاقات انتہائی ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپ میں قرآن پاک کو بار بار جلانے کے واقعات کے پس پردہ مقاصد
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: گذشتہ میں شمالی یورپی ممالک جیسے سویڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک
مارچ
632000 یمنی بچوں کی زندگی خطرے میں
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ
ستمبر
فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار
جنوری
الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہو نے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی کان ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں
جولائی
بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے اوران کے پاس ٹی وی بھی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ
نومبر
اعلیٰ اسرائیلی جنرل: غزہ پر قبضہ حماس کو ہتھیار ڈالنے کا سبب نہیں بنے گا
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ
ستمبر
کیا پی ٹی آئی کا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ
جولائی
کیا بگرام میں امریکی C-17 طیارے کی لینڈنگ واقعی تھی؟
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے C-17 کال سائن کے ساتھ MOOSE59 کے ساتھ
اپریل