عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے ، بات چیت کا مقصد مینڈیٹ کی واپسی، قیدیوں کی رہائی اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیئے، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، الائنس کے طور پر اچکزئی بات کریں گے۔

انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت سے بات چیت کا آغاز محمود اچکزئی کا اپنا ہے، عمران خان سے رابطہ کرکے پوچھا تو عمران خان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے طور مذاکرات نہیں کریں گے، لیکن الائنس کے طور پر محمود اچکزئی مذاکرات کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، اچکزئی کا مینڈیٹ ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت بھی ہے، ہمارا ایجنڈا ملک کو آئین قانون کے مطابق چلایا جائے، اگر وہ سیاسی جماعتوں سے ملیں گے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، پھر دیکھیں گے ان کی بات چیت کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

بات چیت کیلئے محمود اچکزئی کا اپنا ایجنڈا ہوگا ہم انہیں مجبور نہیں کریں گے۔ مقصد ملک میں آئین قانون کی حکمرانی ہے، ملک میں انارکی کی صورتحال بنی ہوئی ہے، پنجاب میں مارشل لاء جیسی صورتحال ہے، ہتک عزت کا بل آزادی صحافت پر حملہ ہے، سیاسی ورکرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، لاقانیت انتہا پر ہے، کسانوں کا برا حال ہوا ہے، گندم کا اسکینڈل ، اس کے باوجود ہم بات چیت کو ظلم وجبر کے نظام کو توڑنے کیلئے سپورٹ کریں گے۔

عمران خان پارٹی کے لیڈر ہیں ان کو پتا چل جاتاہے کہ پارٹی میں کیا ہورہا ہے، عمران خان مشکل میں اور جیل میں ہیں، پارٹی میں گروپ بندی اور لابنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ مزید برآں سابق اسپیکر اسد قیصر نے پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کل سے پنجاب بھر میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ انہوں نے مظاہرے کئے تھے ، جلوس نکالے تھے .کیا قانون اور آئین سیاسی جماعت کو اپنے جائز حقوق کیلئے جلسے اور جلوسوں کا حق نہیں دیتی۔

کس قانون کے تحت پنجاب حکومت یہ گرفتاریاں کر رہی ہے۔ ایک طرف ہماری لیڈر شپ اور خواتین جیلوں میں ہے۔ ضمانت ہونے کے باوجود ان کو دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہے۔ کیا اس ملک کو بنانا ریپبلک بنانا ہے۔ کیا نواز شریف اس قسم کا پاکستان چاہتے ہیں ، آپ کی بیٹی اور بھائی جو کر رہے ہیں کیا اس طرح یہ ملک آگے بڑھے گا .گندم کا اتنا بڑا سکینڈل آیا آپ نے کچھ نہیں کیا ، کسان کا خون چھوسا گیا آپ نے کچھ نہیں کیا .اگر آپ اپنے حدود سے آگے بڑھیں گے تو پھر آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں یہ ملک آئین کے مطابق چلے۔ آپ نے ھمارے صبر کے پیمانے کو لبریز کر دیا ہے۔ آخری بار کہ رہا ہوں سیاسی کارکنان کے ساتھ یہ ظلم بند کریں۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نےخواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ

مقتدیٰ الصدر اپنے متعلقہ دھڑے کے ارکان سے استعفیٰ دینے ک کہا

?️ 9 جون 2022سچ خبریں: آج جمعرات کو عراق میں ص مقتدیٰ الصدر نے صدر

صہیونی میڈیا نے مصر کے ممکنہ حیران کن اقدام سے خبردار کیا

?️ 22 دسمبر 2025صہیونی میڈیا نے مصر کے ممکنہ حیران کن اقدام سے خبردار کیا

فلسطین علاقائی استحکام اور سلامتی کی کلید ہے: باقری

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   ہمارے ملک کی وزارت خارجہ کے سیاسی نائب علی باقری

طالبان حکام کی طالبان کارکنان کے خلاف کاروائی

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور داعش کے

خیبرپختونخوا: عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کا ساتھ نہ دینے والے افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

?️ 20 اکتوبر 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ

مصری صدر نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:      فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے منگل

ریحام خان کے معافی مانگنے پر زلفی بخاری کا ردِعمل

?️ 15 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) ریحام خان نے جھوٹے الزامات لگانے پر زلفی بخاری سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے