?️
گجرات (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ، ہمیں سوچنا ہوگا ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں ، کیوں کہ پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا لیکن سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصو بہ ہے اور موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ سوات موٹرے کے ذریعے عید کے دنوں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں ، ماضی میں پاکستان میں سیاحت کو فروغ نہیں دیا گیا ، سڑکوں کا جال بچھا کر ملک میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے ، موٹر ویزے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا ، ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہوگی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کودورکریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے، صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ، ہم نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں، ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا، ہم قرضے نہیں اتار سکتے، لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا، زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے ، اس لیے ہم اس علاقے میں بڑے پیمانے پر صنعتیں لگا سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصاد ی شرح نموحکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پیش گوئی
جولائی
واٹس ایپ کا ایک اور فیچر منظر عام پر
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:واٹس ایپ ایپلی کیشن پر جلد ہی اسٹیٹس کو تبدیل کیے
جون
روس اور اسرئیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ،وجہ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: روس نے ہولوکاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کو جوہری
ستمبر
بولٹن نے دنیا بھر میں بغاوت کے منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکہ کے قومی سلامتی
جولائی
امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک
جولائی
جنرل قمر جاوید باجوہ کی اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
اکتوبر
انڈسٹری میں ’بھولا‘ کے کردار نے مجھے پہچان دی، عمران اشرف
?️ 6 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} عمران اشرف نے ڈرامہ انڈسٹری میں شناخت بخشنے کا
فروری
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے معیشت، تجارت، توانائی
نومبر