?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑنے کا کہا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی سے جیل مین ملاقات ہوئی، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔
انہوں نے رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر رؤف حسن پرحملے جیسا واقعہ دوبارہ ہوا، پی ٹی آئی کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تو پھر پارٹی پر امن لیکن زبردست احتجاج کرے گی، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار ہو، اس زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے، اس کی مکمل، ہر زاویے سے تحقیقات ہونی چاہیے کہ ان پر حملہ کیوں کیا گیا، ان پر حملے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رؤف حسن پر حملہ تحریک انصاف کے لیڈرز پر حملہ ہے، انہوں نے سپریم کورٹ سے روؤف حسن پر حملے کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حملے کا نوٹس لے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران دبئی لیکس کے حوالے سے بھی تذکرہ کیا، میں نے کل عمران خان کا میسج کل آپ کو پہنچایا، سپریم کورٹ کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ نیب آرڈیننس پر جو بینچ بنا ہے،اس کیس کی سماعت شاید 30 مئی کو ہو، اس حوالے سے عمران خان کا پیغام ہے، میں عمران خان کی طرف سے باضابطہ طور پر سپریم کورٹ سے یہ مطالبہ کر رہا ہوں کہ 30 تاریخ کو عمران خان کے لیے تمام انتظامات کرے، عمران خان خود اس کیس میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کا مطالبہ تھا، آج عمران خان یہ ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہم خود پیش ہوں گے اور عمران خان اپنے کیس پر خود دلائل دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دبئی لیکس کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ جب میں نے اپارٹمنت خریدا تو پوری منی ٹریل دی، اب جن کے نام دبئی لیکس میں آئے ہیں، وہ بھی منی ٹریل دیں، ان کے حوالے سے مکمل تحقیات کی جائیں، ہم اس کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4
فروری
کیا یورپ یوکرین میں جنگ بندی کی طرف بڑھ رہا ہے؟
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: یوکرین میں جنگ گزشتہ دہائی کے سب سے اہم جغرافیائی
دسمبر
بولیویا کے صدر کی امریکہ کی عالمی پالیسیوں اور غزہ میں نسل کشی کی شدید نتقید
?️ 27 ستمبر 2025بولیویا کے صدر کی امریکہ کی عالمی پالیسیوں اور غزہ میں نسل
ستمبر
جدید ٹیکنالوجی لا کر ریلوے کو ترقی دے رہے ہیں
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جدید
نومبر
امریکی وزیر خارجہ اور سعودی نائب وزیر دفاع کا ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے
مئی
یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو 90 ارب یورو کے قرضے کی منظوری
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: یورپی یونین کے رہنماؤں نے آخرکار یوکرین کو بغیر سود کے
دسمبر
تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں
مارچ
یوکرین کے خلاف معلوماتی جنگ میں پیوٹن کی ہار: برطانیہ
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: برطانوی حکومت کی سیکورٹی اور سائبر انٹیلی جنس ایجنسی جاسوسی
اگست