?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے بدھ کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ پہلی مرتبہ ولادی پیر پوٹن کے دورہ پاکستان کا امکان ہے عمران خان نے کہا علاقائی استحکام کیلئے ایک پرامن ، محفوظ اور مستحکم افغانستان بہت ضروری ہے
ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور علاقائی استحکام کیلئے ایک پرامن ، محفوظ اور مستحکم افغانستان بہت ضروری ہے۔ افغانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ ایک جامع سیاسی تصفیہ بھی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ تھا۔ اب افغانستان میں قیامیقی امن کے لئے سیاسی مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا بہترین راستہ ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھنی چاہیئے، تاکہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ رابطے کے دوران وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان پاک روس تعلقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ عمران خان نے ولادی پیر پوٹن کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔ یہاں واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھی افغانستان کے بحران کے حل کیلئے ایک ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ دنیا کا سب سے بھوکا خطہ ہے: اقوام متحدہ
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی اسرائیل اور امریکہ کے فریبکارانہ منصوبے کے
مئی
زیلنسکی اور یونان کے وزیر اعظم کی ملاقات کی جگہ کے قریب میزائل حملہ
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر اور یونان کے وزیر اعظم کی بندرگاہی
مارچ
اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس
مئی
امریکہ کی تمام تر کوششیں صیہونی مفادات کے لیے ہیں: حزب اللہ
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مزاحمت گروپ کے رکن حسین الجشی
نومبر
انگریزی بولنے والے صارفین کا ٹرمپ کے امن انعام کے ایوارڈ پر ردعمل
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: فیفا کے صدر نے ورلڈ کپ 2026 کے قرعہ اندازی تقریب
دسمبر
افغانستان کے ایک کروڑ بچے تعلیم اور اسکول سے محروم
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے افغانستان کی سنگین
دسمبر
شہباز شریف دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف آج سے امریکا کا اہم
ستمبر
امریکا چین کی اے آئی ترقی سے خوفزدہ، 50 چینی ٹیک کمپنیاں بلیک لسٹ کر دیں
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: امریکا نے بیجنگ کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید
مارچ