?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز، اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ اور توشہ خانہ تحائف خریدنے کے دعویدار عمر فاروق ظہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے بتایا کہ ’حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلا جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکے باز عمر فاروق ظہور کے خلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں‘۔
خیال رہے کہ 15 نومبر کو ’جیو نیوز‘ کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں دی گئی ایک مہنگی گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں انہیں فروخت کی جس کی مالیت 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’مارچ 2019 میں سابق وزیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ان کے پاس گھڑیوں کا ایک سیٹ ہے اور اگر میں دلچسپی رکھتا ہوں تو میں فرح خان (عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست) سے رابطہ کروں کیونکہ انہیں مدد کی ضرورت ہے اور ان اثاثوں کے لیے کوئی خریدار نہیں مل رہا ہے‘۔
عمر فاروق ظہور نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے دبئی میں فرح خان سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں بتایا کہ یہ گھڑی سعودی شہزادے نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی اور وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے یہ چیزیں بیچنا چاہتی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی اس گھڑی کو 40 سے 50 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنا چاہتی تھی لیکن بات چیت کے بعد میں نے اسے 20 لاکھ ڈالر میں خرید لیا اور فرح خان کے اصرار پر ادائیگی نقد میں کی۔‘
عمر فاروق ظہور نے کہا کہ ’ادائیگی کے فوراً بعد فرح خان نے شہزاد اکبر کو فون پر بتایا کہ ڈیل ہوگئی ہے اور مجھ سے تعارف کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، شہزاد اکبر نے بھی توشہ خانہ کے تحائف خریدنے پر میرا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ میں اس معاملے پر کسی سے بات نہ کروں اور میں نے حامی بھرلی‘۔
جیو نیوز پر نشر کیے گئے انٹرویو کے دوران عمر فاروق ظہور نے وہ گھڑی بھی دکھائی اور دعویٰ کیا کہ یہ اصلی ہے، انہوں نے معاملے کی تحقیقات کیے جانے کی صورت میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔
بعدازاں 15 نومبر کو عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری کے حوالے سے ان تازہ انکشافات کے جواب میں قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’جیو اور اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ نے ہینڈلرز کے تعاون سے ایک مشہور دھوکے باز اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کی جانب سے تیار کی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’بس اب بہت ہوچکا، میں نے اپنے وکلا سے بات کی ہے اور جیو، شاہزیب خانزادہ اور جعلساز (عمر ظہور) کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی مقدمے کا فیصلہ کیا ہے‘۔


مشہور خبریں۔
حماس نے بے مثال فتح حاصل کی ہے: ایہود بارک
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اسرائیلی سابق وزیر اعظم ایہود باراک کے
ستمبر
یورپ کی کالی اندھیری راتیں پولیٹکیو اور اشپگل کی نظر میں،جرمنی اور فرانس تباہی کے دہانے پر
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:خبروں اور تجزیاتی ذرائع نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ
جنوری
کیا امریکی حکومت طلباء کے احتجاج کو روک پائے گی؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: این بی سی نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کئی مہینوں سے
مئی
تھائی لینڈ ہنی مون پر جاتے وقت بیٹے کو مشورہ دیا کہ بیوی کو کلب لے جانا، اسما عباس
?️ 4 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
عمران خان کے بیانیے سے پہنچنے والے نقصان کے اثرات دہائیوں تک برداشت کرنے پڑیں گے،رانا ثناءاللہ
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
جنگ کے خاتمے پر سب خوش ہیں، اسرائیلی نہیں! وجہ ؟
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: اورلی نوئی نے ایک مضمون میں لکھا کہ لبنانیوں کی
نومبر
عام انتخابات: 2 ریٹرننگ افسران کی الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے
فروری
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر