?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اٹھانے کو کہا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا ہ سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ سے تحریک کا آغاز کریں۔ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔
گفتگوکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا مزید کہنا ہے کہ میںنے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔علیمہ خان کاکہناہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماءجنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پہنچا دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا دینے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔
ذرائع کے مطابق جنید اکبر کی جگہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان بتایا گیا تھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے فی الحال اس معاملے پر کوئی موقف نہیں دینا چاہتا تھا۔پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنماءجنید اکبر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔
مشہور خبریں۔
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کا جائزہ
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کے مسئلے پر امام خمینی اور آیت اللہ خامنہ
جون
یمن پر امریکی تسلط کے بارے میں دستاویزی فلم
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے المسیرہ نیوز چینل نے یمن پر امریکی تسلط کے
مئی
امریکہ نے پوٹن اور لاوروف خاندانوں کا بھی بائیکاٹ کیا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: امریکہ نے روس کے سب سے بڑے بینک کے خلاف
اپریل
جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کاروائی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا: چوہدری سرور
?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جہانگیر
اپریل
کیا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملے گی؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے
جولائی
اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے وجود کو مسترد کیا
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے عرب اور اسلامی وزارتی
دسمبر
طاہر اشرافی کا 21مئی کو یوم یکجہتیٔ فلسطین منانے کا اعلان
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے 21مئی کو
مئی
ویانا سے دوحہ تک ایک جیسی امریکی غلطیاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیشتر مبصرین امریکہ اور یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے میں
جولائی