عمران خان نے اپنے محسن جنرل باجوہ کو بھی گالیاں دیں، خواجہ آصف

?️

سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس شخص کا محسن تھا مگر اس نے اپنے محسن کو بھی گالیاں دیں۔

سیالکوٹ میں ورکزز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ اس شخص (عمران خان) نے دنیا میں اپنی کسی محسن کو نہیں چھوڑا اور جنرل باجوہ اس کا محسن تھا مگر یہ محسن کش نکلا اور اس کو بھی گالیاں دیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ منصوبہ سازوں نے طے کرلیا تھا کہ عمران خان کو ریاستِ پاکستان پر مسلط کرنا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پاکستان پر نازل نہیں ہوا مگر 2011 اور 2018 کے درمیان منصوبے کے تحت اس شخص کو لانچ کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس شخص کو لانچ کرنے کے بعد تباہی کو روکنے کے لیے ہماری گزشتہ حکومت نے کوشش کی اور ریاست، سیاست اور معاشرے کی تعمیر نو کی بنیاد رکھی لیکن منصوبہ سازوں نے طےکرلیا تھا کہ اس شخص کو ریاست پر مسلط کرنا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے آٹھ ماہ سے ہم اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح معیشت کو سنبھال لیا جائے اور مہنگائی سے جان چھڑائی جائے اور شہباز شریف سمیت تمام اتحادی قیادت بھی اس کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ میں شہباز شریف کو انصاف ملا مگر یہاں عمران خان نے انہیں کال کوٹھری میں بند رکھا اور دو بار قید کرنے کے بعد تیسری بار قید کرنے جا رہا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس سے اقتدار چھین لیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انصاف کے راستے بند کرکے اپنے مخالفین کی زمین تنگ کردی تھی اور ہم پر الزام عائد کرتا تھا کہ یہ ڈاکو اور چور ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے کرم سے دنیا کی عدالتوں سے سرخرو ہو رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت عمران خان پر جو الزامات لگ رہے ہیں وہ آنے والے دنوں میں اپنے ’مرشد‘ کے ذمہ ڈال دے گا کیونکہ اس نے اپنے محسن جنرل باجوہ کو بھی گالیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تجربہ تھا جس کو لانچ کیا گیا اور کامیاب کرنے کے لیے پوری کوشش کی گئی لیکن وقت و حالات اس بات کے گواہ ہیں کہ یہ تباہی کا تجربہ تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یوتھیے کہتے ہیں کہ عمران خان خود ایماندار ہے مگر سب سے بڑا چور تو وہ خود ہے بلکہ وہ تو جیب کترا ہے جس نے اپنی جیب میں کبھی پرانے روپے کا نوٹ تک نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ جس رات مجھے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تو درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ تھا جس میں صرف دو کمبل دیے گئے تھے اور رات کو 12 بجے شہباز شریف نے گرم پانی کی بوتل دی اور کہا کہ پاؤں کے قریب رکھ لیں اس سے سردی سے کچھ بچت ہو جائے گی اسی طرح عمران خان نے ہمیں ذاتی طور پر نشانہ بنایا مگر کوئی ایک الزام مجھ پر ثابت نہیں ہوا حالانکہ سیالکوٹ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پورا پورا دن میری اہلیہ انتظار کرتی تھی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رہنما ہے جو زلفی بخاری اور مرشد کے درمیان ہونے والی گفتگو کا کوائی جواب دے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری 8 ماہ کی حکومت میں ہم نے تحریک انصاف کے کسی شخص کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا کیونکہ ہم سیاسی کارکن ہیں ان چیزوں پر یقین نہیں رکھتے مگر یہ لوگ دو دن اندر بیٹھنے کے بعد خاموش بیٹھ جاتے ہیں اور سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوجاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی میزائلوں نے صیہونی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا؛ حیفا و دیگر شہروں میں تباہی؛صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی  میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی بیسویں

کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش

?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ  آپریشن سینٹر (این سی او سی )

صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی قبضے، مقبوضہ کشمیر کی

یمن اور موریتانی میں غزہ کے حق میں بڑے مظاہرے

?️ 24 اگست 2025یمن اور موریتانی میں غزہ کے حق میں بڑے مظاہرے مغرب، یمن

یوم قدس فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری جنگ کا حصہ ہے:سید حسن نصراللہ

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کی آزادی کی جنگ

اردن اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی

?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی

اسرائیل کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو دھمکی

?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے مندوب کے توسط سے حماس

ارشد ندیم کے لیے مہربانیاں

?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان میں ٹیکسوں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے