?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے القادر ٹرسٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی نجی و سرکاری تنصیبات اور املاک کو اس لیے جلا کر راکھ کردیا کہ ان کے پاس رسیدیں نہیں ہیں۔
نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا دامن اگر اتنا ہی صاف تھا تو وہ جواب دیں کہ 2 اگست 2022 سے لے کر آج تک آپ نے فنانشل ٹائمز کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ کیوں نہیں کیا، اس لیے کہ آپ کو معلوم ہے کہ برطانوی عدالت سے آپ کی بدعنوانی پر مہر تصدیق ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض پر عائد جرمانے کے لیے معاملات طے کر کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے القادر یونیورسٹی کے لیے 650 کنال اراضی حاصل کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں سے رسیدیں فراہم کرنے کا کہتے رہتے ہیں لیکن جب اپنی باری آئی تو وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کی رسیدیں دینے کی باری آئی تو آپ رو رہے ہیں؟ جب آپ کی باری آئی تو آپ نے ہر چیز جلا دی کیونکہ آپ کے پاس رسیدیں اور کوئی جواب نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تشدد اور لاقانونیت کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے جناح ہاؤس، ایم ایم عالم کے تاریخی جہاز، ایمبولینس، تاریخی ریڈیو پاکستان پشاور، اور ملک کا ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر سب کچھ اس لیے جلا کر راکھ کردیا کہ ان کے پاس رسیدیں نہیں ہیں۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان میں 60 ارب روپے کی چوری کی وہ پکڑی جاچکی ہے اور پھر آپ ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ اس ٹرانزیکشن کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرٹی ڈیلر کے طور پر سامنے آئے ہیں جس نے اپنے فائدے کے لیے اپنی زمین کا فائدہ اور ہیرے جواہرات کے تحائف لینے کے لیے قوم کے 60 ارب روپے قومی خزانے میں لانے کے بجائے ایک پراپرٹی ٹائیکون کا جرمانہ حل کرنے کے لیے اس کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیے اور اس کو ذاتی فائدہ دیا۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عمران خان آپ نے بدترین کرپشن کی ہے جس کا جواب آپ کو دینا ہوگا اور آپ اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں مسلسل جس انتشار کی بنیاد رکھی ہے آپ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کارکنان کو ٹھنڈے دل اور دماغ سے سوچنے کی دعوت دیتا ہوں کہ عمران خان نے جب سے سیاست شروع کی ہے وہ کونسا تعمیری منصوبہ یا ریفارمز ہیں جو انہوں نے متعارف کرائی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں گرفتار ہوگیا پھر مجھے نہیں پتا کیا ہوا، عمران خان صاحب، آپ پورے ایک ماہ سے منصوبہ بندی کر رہے تھے، آپ کی ذاتی نگرانی میں منصوبہ بندی ہو رہی تھی کہ اگر آپ گرفتار ہوں گے تو پی ٹی آئی کا ردِعمل کیا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے
نومبر
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی
اپریل
صیہونی قیدیوں کی حالت پر نیتن یاہو کی تشویش
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے
دسمبر
غزہ کی حیرت انگیز زمین
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سپاہیوں کا ایک مشہور قول ہے کہ غزہ
اکتوبر
امریکی مسلمانوں نے ٹرمپ کو کیوں مانا ؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ریڈیو ڈائیلاگ میں بین الاقوامی مسائل کے ماہر سمانے ایکوان
نومبر
آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے۔ احسن اقبال
?️ 9 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ
جنوری
حساس ادارے کی کارروائی، راولپنڈی اور حسن ابدال سے فتنہ الخوارج کے 4 سہولت کار گرفتار
?️ 22 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حساس ادارے نے راولپنڈی اور حسن ابدال سے فتنہ
اگست
کیا یمن می سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اتحاد ہے؟
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے
اگست