?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عدالتیں مسلسل بلا رہی ہیں لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، پیغام ہے فارن ایجنٹ، گھڑی چور، آئین وقانون سے بالاتر ہے، وہ ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے، آئین شکنی کرتے ہوئے بھی نہیں ڈرتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج عدالت میں جا رہے ہیں جہاں ان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہے، 18 اگست 2022 سے وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 18 اگست، 21 اکتوبر، 7 جنوری، 31 جنوری، 24 فروری ، 9 مارچ اور 13 مارچ کو بھی پیش نہیں ہوئے اور انہیں استثنیٰ مل گیا، پھر 13 مارچ کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پولیس کو کہا گیا کہ انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر ملکی میڈیا کو کہتے ہیں کہ میرے پاس حفاظتی ضمانت ہے، وہ جھوٹ بولتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ میری جان کو خطرہ ہے، میں معذور ہوں، بزرگ ہوں، بیمار ہوں جس کی وجہ سے میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ان کے پاس حفاظتی ضمانت تھی تو پھر وہ بیمار اور معذور کیوں ہیں، جب پولیس گرفتار کرنے آئی تھی تو اس کو حفاظتی ضمانت دکھادیتے، اگر ضمانت موجود تھی تو پھر انڈر ٹیکنگ کیوں دی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آج کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے نمائندے، ڈنڈے، غلیلیں لے کر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، جن جماعتوں کے پاس مقبولیت ہوتی ہے انہیں کالعدم تنظیموں کے لوگ حفاظت کے لیے نہیں چاہیے ہوتے، وہ عدالتوں میں ڈنڈے لے کر نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ نہیں ہوسکتا کہ توہین عدالت پر تو سزا ملے لیکن اسی عدالت کے احکامات کی تعمیل کے لیے جانے والی پولیس پر حملے کیے جائیں اور پھر حملہ آوروں کو ریلیف بھی مل جائے، پھر ریاست کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک عدالت کہے کہ ایک اشتہاری اور مجرم کو پکڑ کر پیش کرو اور دوسری عدالت اسے ریلیف پیکج دے دے، زمان پارک میں یہ پیٹرول بم پولیس اور رینجرز کی وینز پر نہیں پھینکے گئے یہ ان عدالتی احکامات پر پھینکے گئے ہیں جن کے اوپر پولیس انہیں گرفتار کرنے گئی تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے بھی نہیں ڈرتا، سازش کرتے ہوئے بھی نہیں ڈرتا، آئین شکنی کرتے ہوئے بھی نہیں ڈرتا، یہ شخص نوجوانوں سے ریاست پر حملے کرواتا ہے، آج ایک چور ایک کرپٹ جھوٹا اور دہشت گرد کھلے عام پھر رہا ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پولیس کے سر پھاڑنے ،عدالتی نظام ، ریاست پر حملہ آور دہشت گرد کو ضمانت کا بنڈل پیکج ملا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے لیے زخم کھانے والوں کو پیغام ہے کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور آئین ،قانون اور نظام عدل سے بالاتر ہے ۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ چور، کرپٹ، جھوٹا اور دہشتگرد کھلے عام گھوم رہا ہے، ایک شخص ڈنڈے،کلاشنکوف،غلیلیں لیکر عدالت جاتا ہے۔ کیا انصاف جتھوں اور دھمکیوں سے ڈر گیا ہے؟
اپنے ایک ٹویٹر میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دہشت گرد عمران نے پٹرول بم پولیس اور رینجرز پر نہیں عدالتی احکامات پر پھینکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم
?️ 10 اگست 2025ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم لبنان کے نائب
اگست
کیا سویڈن نیٹو کے مستقل اڈے چاہتا ہے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: حال ہی میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت
مارچ
یوکرین کی جنگ کے تیسرے سال میں میدان جنگ، نقصانات اور اقتصادی اثرات کا جائزہ
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی جنگ روس کی برتری کے ساتھ چوتھے سال
فروری
لبنان کا الیکشن امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا منظر تھا: باسل
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کی الطیار الوطنی الحر پارٹی کے سربراہ جبران باسل
مئی
The Most Outrageous Kim Khasyian Outfits of All Time
?️ 1 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
یوکرینی فوج کو افرادی قوت اور ساز و سامان کی شدید کمی کا سامنا
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:پینٹاگون کے انسپکٹرز کی نئی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج میں
مئی
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ڈی جی
اکتوبر
روس اور قازقستان کے صدر کے درمریان اہم ٹیلی فونک گفتگو
?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:کریملن نے آج (پیر) کو جاری کردہ ایک بیان میں
فروری