عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت اور حکومت کے ہر فورم پر گیا، سہیل آفریدی

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے میں عدالت اور حکومت کے ہر فورم پر گیا لیکن کوئی بھی میری عمران خان سے ملاقات نہیں کروا پایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل کو ہم نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو پیغام دیا ہے کہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں، اس کے بعد اڈیالہ جیل جائیں تاکہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے کیوں کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے میں عدالت اور حکومت کے ہر فورم پر گیا لیکن کوئی بھی میری عمران خان سے ملاقات نہیں کروا پایا، اس سب کے باوجود اگر کوئی کہتا ہے کہ پی ٹی آئی صرف احتجاج کی سیاست کرتی ہے تو وہ بکواس کرتے ہیں۔

سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ ہمارے صوبے کا ساڑھے 3 ہزار ارب وفاق کی طرف واجب الادا ہے وہ ہمیں ہمارا حق نہیں دے رہے، ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس پیسے نہیں دوسری طرف آئی ایم ایف آپ پر چارج شیٹ لگاتا ہے کہ آپ نے 5 ہزار 300 ارپ روپے کھائے ہیں، ہم نے ان پیسوں کا حساب لینا ہے، صوبائی حکومت کا مؤقف ہر یونیورسٹی، کالج اور طالب علم تک پہنچائیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ این ایف سی کی 4 تاریخ کی میٹنگ کے بارے میں طلباء کو معلوم ہونا چاہیئے کہ وفاق سے ہمارے صوبے کو کن واجبات کی ادائیگی باقی ہے کیوں کہ میں چاہتا ہوں کہ صوبے کے نوجوان اور عوام اس حقیقت سے آگاہ ہوں کہ جب قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخواہ کے ساتھ ضم کیا گیا تھا تو صرف انتظامی طور پر انضمام کیا گیا، بدقسمتی سے مالی طور پر آج سات سال گزر جانے کے باوجود بھی ہمیں مکمل انضمام نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے تیاری پکڑو تو ہم نے تیاری پکڑنی ہے، اگر مذاکرات ہوں گے تو وہ تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ کریں گے جیسا کہ عمران خان نے کہا ہے اور اگر کوئی جلسہ یا کال آئے گی تو وہ بھی انہی کی طرف سے آئے گی اور ہم اُس پر عمل کریں گے، اپنے لیڈر کی ہر بات پر لبیک کہنا ہے۔

مشہور خبریں۔

گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم، نوٹیفکیشن جاری

?️ 24 نومبر 2025گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ آئینی

قندہار میں 36 طالبان دہشتگرد ہلاک

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

خاص فلم کو اسکار ایوارڈ ملنے پر صیہونی حکومت سیخ پا 

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر ثقافت کی جانب سے ’’کوئی اور سرزمین نہیں‘‘

’جمع تقسیم‘ میں مسجد کے مناظر کی شوٹنگ کرتے ہوئے ہچکچا رہا تھا، دیپک پروانی

?️ 17 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کا کہنا تھا

ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کئے مگر ان پر تنقید کی گئی،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ

?️ 8 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ اپنے

عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے ہوجاتے ہیں، ماہرہ خان کا پرانی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

?️ 1 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اور ہمایوں سعید کی

قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع، 20 ہزار اہلکار تعینات

?️ 23 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر

شہید نصراللہ جیسے لوگ کبھی نہیں مرتے؛ نلسن منڈیلا کے نواسے کا بیان

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نلسن منڈیلا کے نواسے مانڈیلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے