?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔
میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔
اس موقع پر درخواست گزار علامہ ناصر عباس کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے تھے مگر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہیں کروائی لہذا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آرڈر لیے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی ، عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے پرعدالت نے 15 مارچ کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اجارہ داری کا نظام قائم کر دیا گیا ہے، لا قانونیت اس وقت ملک میں بڑھ چڑھ کر بول رہی ہے ، ایک ایسے شخص کو وزیر خزانہ لگایا گیا ہے جس کی شہریت بھی پاکستان کی نہیں ہے ، اگر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ملک میں احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے بھی جیل ملاقاتوں پر عائد پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت آج ہی ہو گی، بانی ٹی آئی کے کیس میں پیشرف نہ ہونے پر ورکرز کا ردعمل ان کا حق ہے، اگر ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے 2 سال میں عوام پہ بہت زیادہ ظلم ڈھائے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو پابندی کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
مراسلے کے مطابق ملاقات پرپابندی کا اطلاق بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں پر ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے: مریم نواز
?️ 21 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مسلم لیگ (ن)
فروری
ٹرمپ نے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کے نتائج سے خبردار کیا
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ٹروتھ سوشل کے نام سے مشہور اپنے سوشل نیٹ ورک پر
مارچ
جنوبی شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تل ابیب کی نئی حکمت عملی
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:شام کے شمال مغرب میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپوں
مارچ
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ، امریکا سمیت متعدد ممالک کی نیندیں حرام ہوگئیں
?️ 25 مارچ 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے آج دو مختصر فاصلے تک
مارچ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مارچ کیلئے بجٹ منظور، اپوزیشن کا پہلے کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی نے مارچ کے لیے ایک کھرب 59
مارچ
کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول
?️ 17 نومبر 2023ایبٹ آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
نومبر
2022 میں سعودی ولی عہد کو درپیش چیلنجز
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ ہو
جنوری
’سپریم کورٹ کےاحکامات واضح ہیں،کوئی ابہام میں نہ رہے‘ کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی درخواست پر عدالتی ریمارکس
?️ 23 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے
دسمبر