?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا۔
نیب کے تماشے کو بھی اب ختم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنی کارگردگی کی بات کی ہے؟ عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ جب اخراجات بڑھتے ہیں تو اس کے مطابق قیمتیں بھی اضافہ کرنا پڑتا ہے۔عمران خان نے بجلی اور گیس کے نظام کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے وہ سپورٹ چاہتا ہوں جو آئین کے مطابق ہو، آرمی چیف کی تعیناتی روٹین کا مسئلہ ہونا چاہئیے،آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے۔
وزیراعظم آرمی چیف کی تعیناتی پر کسی سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دیں گے تو ملک نہیں چل سکے گا۔جن ممالک کی معیشت مضبوط تھی وہ بھی مشکل میں ہیں،مشکلات کچھ عرصہ رہیں گی، ہمیں سوچنا ہوگا ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے۔آج ہمیں اقتدار سے ہٹ کر ملک کے مسائل کو دیکھنا ہوگا، ملک کو ان مسائل سے نکالنے کے لیے بھی سب کو حصہ ڈالنا ہو گا۔جتنے چیلنجز آج پاکستان کو ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، الیکشن بھی ان چیزوں کا حل نہیں ہے۔
الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔سیاستدان کی جگہ پارلیمان میں ہے۔جو سیاستدان سڑکوں پر ہو گا وہ ملک کے مسائل میں اضافہ کرے گا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب کے تماشے کو بھی اب ختم کرنا پڑے گا۔ہم نیب کو ختم نہیں کر سکتے۔ساری جماعتیں متفق ہو کر نیب کو ختم کریں۔پاکستان کے مسائل کی اہم وجہ نیب ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔ہم نے نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے کبھی استعمال نہیں کیا، کو خرابی ہے اس کو جڑ سے پھینکا جائے۔


مشہور خبریں۔
عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور
اگست
پاکستان تشکر، تشکر؛ ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے نعرے لگا دئیے
?️ 16 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے پارلیمان میں
جون
امریکہ کا ایران کے بارے میں اہم بیان
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی خطرات
اپریل
اخبار سعودی الریاض میں صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کی جھلکیاں
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی الریاض اخبار نے ایران کے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور
جولائی
گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گذشتہ مارچ میں صیہونی افواج کے
اپریل
یمنی تیل کی لوٹ مار
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی پیٹرولیم وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں
اپریل
اسرائیل میں کبھی امن ممکن نہیں :صیہونی سیاستدان
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی سیاستدان آویگدور لیبرمن نے یمن سے داغے گئے میزائلوں
مئی
اسرائیلی فوجیوں پر ذہنی دباؤ کے اثرات
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ناحال
مئی