?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خط کے مندرجات کو کابینہ کے سامنے رکھا ہے ، کابینہ نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
غیر ملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو کوئی معاف نہیں کرے گا ، اتحادی جو چھوڑ کر گئے ہیں اس پر بھی تبصرہ کریں گے، 2 دن کی بات ہے، عمران خان آخری گیند تک لڑے گا ، جلد ہی اسمبلی کا بھی ان کیمرا اجلاس بلایا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان آج قوم سےخطاب کریں گے ، وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے ، انتظار کریں سب کچھ سامنے آجائے گا ، وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں ، وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے ، 3 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط اتحادی جماعتوں اور سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خط کو ڈرامہ قرار دے رہی ہیں ، آج سینئر صحافیوں کو خط دکھاؤں گا ، خط میں واضح ہے کہ یہ بیرونی سازش ہے، خط اتحادی جماعت کے ایک ایک رکن کو بھی دکھاؤں گا ، اتحادیوں کو خط دکھاؤں گا کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ انجانے میں بیرونی سازش کا حصہ بن جائیں ، خط دکھانے کا مقصد ہی یہ ہوگا کہ یہ اس بیرونی سازش سے بچ جائیں ، لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں ، عدم اعتماد کی تحریک آئینی طریقہ ہے لیکن یہ عدم اعتماد کی تحریک پاکستان کے خلاف ساز ش ہے ، عدم اعتماد کی یہ سازش باہر سے کی گئی ، ہم نے قربانیاں دیں لیکن بجائے ہمدردی کے ہم پر تنقید کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی جال بچھا نے کے منصوبوں میں کرپشن ہوتی رہی ، کرپشن ملک کونقصان پہنچاتی ہے اور اس کی جڑیں کمزور کرتی ہے ، ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگی آسان بنا دی ہے ، ای پاسپورٹ سے لوگوں کو آسانی ہوگی ، ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے لیکن اوورسیز پاکستانی ائیرپورٹس پر مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملکی پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کی ، سیاحت کو تو ابھی شعبے کا درجہ دیا گیا ہمیں یہ کام پہلے کرنا چاہیے تھا ، سیاحت پر ماضی میں کبھی توجہ نہیں دی گئی ، سیاحت کے فروغ کےلیے ہمیں مزید اقدامات کرنے ہوں گے ، سیاحوں کی آسانی کے لیے بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افریقی یونین صیہونی سفیر کی تذلیل
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایتھوپیا میں صیہونی ریاست کے سفیر کو افریقی یونین کے
اپریل
پریانتھا قتل معاملہ: ملک عدنان کے اعزاز میں آج خصوصی تقریب ہوگی
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنے
دسمبر
خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہتر ہے، آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی، علی امین گنڈا پور
?️ 15 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی حکومت
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل یمن سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ عطوان کی زبانی
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے وضاحت کی ہے کہ
مئی
کیا نیٹو کی رکنیت یوکرین کو بچا سکتی ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو
جولائی
سردیاں آ رہی ہیں؛ان دنوں یورپیوں کا خوف
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:مغرب کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں،یا روس اور ایران
اگست
پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے پہلی تاریخ کو خوشخبری ملے گی، نگران وفاقی وزیر تجارت
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے
ستمبر
لاپیڈ آپ کی وزارت عظمیٰ کی محفوظ مدت کی خواہش کرتا ہوں: نیتن یاہو
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت میں حزب اختلاف کے رہنما بنجمن نیتن یاہو
جولائی