علی امین گنڈاپور کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ،علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو اگلے 4 مہینوں میں سروس عملاً شروع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ صحت کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں صوبے کے گنجان آباد علاقوں کیلئے موٹر بائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یہ یونٹ گنجان آباد مقامات میں ہنگامی صورتحال میں بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے فرسٹ ایڈ سروس کے طور پر کام کرے گا، یہ یونٹس ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے درکار جدید آلات اور ضروری ادویات سے لیس ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں الٹراساونڈ، آپریشن تھیٹر اور گائنی سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، ان مراکز صحت میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ اور بہتری کیلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کے لیے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہر 3 ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا،ان فری چیک اپس میں لیب ٹیسٹس، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی وغیرہ شامل ہیں۔اجلاس میں پشاور کے علاقہ حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا یے، ہیلتھ سٹی کا مقصد ملکی اور غیر ملکی مریضوں کو علاج معالجے کی تمام تر جدید سہولیات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے امریکی ٹریژری کو چین کے ٹیرف کو کم کرنے کے لیے گرین لائٹ دے دی

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے ملک کے ٹریژری اور چینی حکام کے

پاکستان، افغانستان اور چین کا ناقابل شکست اتحاد علاقائی ترقی کی ضمانت

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کا لڑاؤ اور حکومت کرو کا نظریہ

ایران کے ساتھ جنگ نیتن یاہو کے سیاسی کیریئر کا خاتمہ بن سکتی ہے

?️ 12 مارچ 2026ایران کے ساتھ جنگ نیتن یاہو کے سیاسی کیریئر کا خاتمہ بن

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا، شمع جونیجو

?️ 28 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وفد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل

الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، شبلی فراز

?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ

کیا امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی باقی رکھ سکے گا؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے لبنان

عرب ممالک کی صیہونیوں کی توہین اور ڈرامائی معافی کا سلسلہ

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے عرب ممالک کے

پاکستان کے عوام کو سلام، امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ سربراہ ایرانی وفد

?️ 12 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) ایرانی وفد کے سربراہ سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے