علی امین گنڈاپور جس طرح چل رہے ہیں اسی طرح چلتے رہیں گے۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پچھلے ڈیڑھ سال سے جس طرح چل رہے ہیں اسی طرح چلتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بیانات معنی نہیں رکھتے، جہاں تعاون کرنا ہوتا ہے، علی امین گنڈاپور تعاون کرتے ہیں،ان کی اپنی سیاست اور بیانیہ کیلئے بھی کوئی نا کوئی کام کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے معاملے پر افواہیں پھیلانا بھارتی سازش ہے۔ علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے،بھارت نے معرکہ حق میں ذلت اٹھائی ہے، ان تمام چیزوں پر مؤثر طریقے سے قابو پالیں گے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صورتحال کو کسی صورت بگڑنے نہیں دے گی، یہ پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے،اس میں کسی قسم کی گنجائش نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ہے کیا جس نے 5اگست کو عروج پر پہنچنا ہے، ہمیں پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کسی جگہ نظر نہیں آرہی؟ رہائی کی تحریک ہے ہی نہیں تو اس میں کامیابی او ر ناکامی کہاں سے آئی؟۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی کیلئے عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں ہو سکتا ہے اس میں کامیابی ہو،تحریک کے ذریعے رہائی کی بات ہو تو تحریک ہے ہی نہیں،عدالت نے انصاف اور میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے اس پر ہم پیشگوئی نہیں کرسکتے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج میں فورسز کی کمی کی وجہ سے خواتین کی بھرتی

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے مطابق اس وقت آہنی تلواروں کی جنگ

چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا

?️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا،  یہ

اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی

جنگ نے صیہونی معاشرے کو شدید سماجی بحران میں دھکیل دیا ہے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ جاری جنگ نے صیہونی

ڈالر مہنگا کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا

?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

ٹویٹر میں سعودی سرمایہ کاری کے بارے میں امریکی کانگریس میں وارننگ

?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کے بعض نمائندوں نے ایلون مسک کے ٹویٹر کے

داعش اور القاعدہ کے غنڈے جتنے چاہو لے آؤ ،مأرب آزاد ہو کر رہے گا: یمنی مجاہدین کا اعلان

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:یمنی ویب سائٹ نے یمنی فوج کے ذریعہ صوبہ مأرب کو

پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا

?️ 4 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والا پی آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے