?️
پشاور: (سچ خبریں) گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین نے 90 دن کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا، اب 5اگست بھی نہیں ہوگا، بڑے اچھے بچے ہیں جو ٹاسک دیا جائے پورا کرتے ہیں۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو چیزیں ہیں کہ پی ٹی آئی جلسہ جلوس کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، دوسری بات ایسے شہر میں گئے تھے جہاں سے پچھلے سالوں میں اسلام آباد پر جب چڑھائی کی جاتی تھی تو وہاں سے ایک گاڑی بھی نہیں آتی تھی۔
کون سے جلوس پنجاب ، بلوچستان اور سندھ سے آتے تھے؟ علی امین نے 90 دن کی ڈیڈلائن دے کر اچھا کیا، اب 5اگست بھی نہیں ہوگا، اور 90 روز میں کچھ ایسی چیزیں ہوں گی جس سے 90دن کا پروگرام بھی سبوتاژ ہوجائے گا۔
میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بڑے اچھے بچے ہیں ، بات مانتے ہیں جو ٹاسک دیا جائے اس کو پورا بھی کرتے ہیں، اس بار اسلام آباد چڑھائی نہیں کریں گے۔
پنجاب میں گنتی کے پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں وہ سب وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ بانی کیلئے نہیں اپنے لئے ٹائم گین کررہے ہیں۔مزید برآں ن لیگ کے رہنماء سینیٹر افنان اللہ نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن بننے کی کوشش ہی نہیں کی۔
اپوزیشن شیڈو بجٹ دیتی ہے اور قانون سازی میں بھی کردار ادا کرتی ہے، اپوزیشن کی کوئی سمت نہیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہی کچھ اور ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی لئے اس پر اپوزیشن چل نہیں پارہی ۔ ون مین شو نہیں چلتا بے شک جتنی بھی چاہیں کوشش کرلیں۔ اپوزیشن صرف قومی ایجنڈ ے پر متحد ہوکر چل سکتی ہے لیکن کسی اور ایجنڈے پر نہیں۔


مشہور خبریں۔
California Fires: This Is What Happens When You Breathe In Smoke
?️ 11 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
اپریل
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
?️ 20 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن
نومبر
یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت Paltico کے مطابق یہ مذاکرات دو دن تک جاری
اگست
اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک
اکتوبر
امریکہ کا شام پر بعض پابندیاں معطل کرنے کا دعویٰ
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام اور
فروری
عراق میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا قانونی طور پر جرم
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ نے آج جمعرات 26 مئی کو صیہونی حکومت
مئی
یورپ کی کونسل فرانس کے امتیازی سلوک کو روکے : روس
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: اسپوتنک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر