?️
راولپنڈی (سچ خبریں) انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیرحاضری پر چوتھی بار ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جب کہ ان کے ضامن کا ایک لاکھ کا مچلکہ بھی بحق سرکار ضبط کرنے اور علیمہ خان کو دس دس لاکھ کے دو مچلکے اور ضامن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جج امجد علی شاہ نے یہ حکم 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ سماعت کے دوران دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم علیمہ خان غیرحاضر رہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
علیمہ خان کی جانب سے کہا گیا کہ روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کو دو نئے شورٹی بانڈز اور دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی نعیم کو بھی توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے دونوں پولیس افسران کی جانب سے جمع کرائی گئی علیمہ خان کے روپوش ہونے کی رپورٹ کو بوگس قرار دیتے ہوئے انہیں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
ہمیں ایران کے خلاف مہنگی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے: امریکی اہلکار
?️ 8 جون 2026سچ خبریں: حکیم جیفریز، اقلیت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے آج اتوار کو
جون
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کے
نومبر
مریم نواز کی باڈی لینگویج عجیب تھی: شہزاد اکبر
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا
جنوری
پاکستان تحریک انصاف ’مایوس کن‘ بیانات کے باوجود بات چیت کیلئے تیار
?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان
دسمبر
عبداللہ ثانی نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: شام کے عبوری دور کے سربراہ احمد الشرع جولانی
فروری
پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار
?️ 5 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم
مارچ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان‘ انڈیکس 75 ہزار کی سطح سے نیچے گر گیا
?️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان دیکھا
مئی
حمزہ شہباز کی وطن واپسی، مریم نواز کے ہمراہ انتخابی مہم چلانے کیلئے تیار
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مارچ