علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کے مچلکے ضبط

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیرحاضری پر چوتھی بار ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جب کہ ان کے ضامن کا ایک لاکھ کا مچلکہ بھی بحق سرکار ضبط کرنے اور علیمہ خان کو دس دس لاکھ کے دو مچلکے اور ضامن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج امجد علی شاہ نے یہ حکم 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ سماعت کے دوران دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم علیمہ خان غیرحاضر رہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

علیمہ خان کی جانب سے کہا گیا کہ روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کو دو نئے شورٹی بانڈز اور دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی نعیم کو بھی توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے دونوں پولیس افسران کی جانب سے جمع کرائی گئی علیمہ خان کے روپوش ہونے کی رپورٹ کو بوگس قرار دیتے ہوئے انہیں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کر دئے

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں

آئین و قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر پنجاب

?️ 20 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما نے مودی حکومت کو شدید دھمکی دے دی

?️ 10 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما الطاف بخاری نے بھارتی

بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے

?️ 14 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افواج

جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون

ٹی ایل پی کے 800 سے زائد کارکنوں کو رہا کر دیا

?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل

اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلی قرارداد منظور

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر مصنوعی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے