علماء سے اپیل ہے کہ جمعہ کے خطبات میں سیلاب متاثرین کی مدد کا جذبہ عوام میں ابھاریں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں عوام میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے  ایثار کا جذبہ ابھاریں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ  علماء کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ جمعہ کے خطبات میں عوام کو بتائیں کہ  وہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کیلئے اپنے مال ، منافع  حتیٰ کہ خوراک سے بھی حصہ رکھیں ،  ہمیں آخری ہم وطن کی گھر واپسی تک بس نہیں کرنی ،  ہم پر قرض ہے کہ ان کی بحالی کیلئے کچھ نکالتے رہیں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان سیلاب سے بہت متاثرہوئے،بلوچستان کے مشرقی اضلاع اور سندھ کے مغربی اضلاع میں پانی ہی پانی ہے،  بارشوں اور سیلاب سے 1500 افراد جاں بحق ہوئے،بارشوں اور سیلاب سے فصلیں اور باغات کو نقصان پہنچا ،پاک افواج ،حکومت اور دیگر ادارے متاثرین کی امداد ی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سیلاب متاثرین گھر بارچھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ  سیلاب اور بارشوں سے محفوظ رہنے والے دو تہائی پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ متاثرین کیلئے آگے بڑھیں ، صوبائی حکومتیں جن کے پاس انتظامی ،افراد ی اور دیگر وسائل ہیں کو متاثرین کی مدد کا ٹاسک دیا جائے ، دادو میں ڈپٹی کمشنر امدادی کاموں میں مصروف تھامگر ان کے پاس وسائل نہیں تھے ، 25لاکھ طلبا اورطالبات کو ٹاسک دیا جائے کہ وہ متاثرین کے لیے خود عطیات دیں یا جمع کریں، طلبا اورطالبات مدراینڈ چائلڈ بنیادی ضروریات پیک بنائیں وہ ان میں تقسیم کریں ، یہ مصیبت جتنی بڑی ہے وسائل اتنے ہی کم ہیں، سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ، سیلاب سے 8لاکھ سے زائد لائیوسٹاک کونقصان پہنچا ، کوشش کررہے ہیں کہ میڈیکل موبائل کیمپس بنائے جائیں ، جواضلاع سیلاب اور بارشوں سے محفوظ رہےہیں وہ متاثرین کی مدد کریں ۔   

مشہور خبریں۔

یورپ میں معاشی سست روی کی وجہ سے اقتصادی ترقی رک گئی 

?️ 25 اگست 2025یورپ میں معاشی سست روی کی وجہ سے اقتصادی ترقی رک گئی

کشمیری عوام بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اورحق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں

?️ 16 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹیوں اور حریفوں کے انتظامات پر ایک نظر

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کی چار ریاستوں پنجاب، سندھ، سرحد اور بلوچستان میں قومی

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ شبوا پر 50 بار بمباری کی

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

امریکہ میں آتشیں اسلحے سے خودکشی کی بڑھتی شرح

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کی جانے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا

شہبازشریف کی عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا

?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے

ٹرمپ کا چینی اور فرانسیسی طلباء پر جاسوسی کا الزام

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے

جرمنی کی نظر مییں مسئلۂ فلسطین واحد پائیدار حل 

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دو ریاستی منصوبے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے