عدلیہ کو آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ عدلیہ کو آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں، ہم صبر اور درگزر سے کام لے رہے ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت وکیل الیکشن کمیشن بولے نگران حکومت کے قیام کے بعد الیکشن شیڈول جاری ہوچکا ہے، صاف شفاف انتخابات ہماری ذمہ داری ہے، بیوروکریسی میں تبادلے کرنا بھی الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ثابت ہوگیا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی اجازت سے تبادلے کرتی ہے اور الیکشن کمیشن خود بھی نگران حکومت کو تبادلوں کے احکامات دے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں برابری کا موقع ملنا چاہیے تاہم الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کی باتوں کوغلط سمجھا جاتا ہے،ہم نے ایک کیس میں کہا تھا کہ 1988میں ایک ایماندار وزیراعظم تھا ہماری اس بات کو پارلیمنٹ نے غلط سمجھا۔

عدالت نے وضاحت کی کہ ہم نے یہ نہیں کہا تھا کہ آج تک صرف ایک ہی ایماندار وزیراعظم آیا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے آڈیو لیکس سے متعلق بھی ریمارکس دیے اور کہا کہ عدلیہ پر بھی حملے ہورہے ہیں سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں، ہم صبر اور درگزر سے کام لے کر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جسے ہم تحفظ فراہم کریں گے الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت اختیارات حاصل ہیں الیکشن کمیشن کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے، اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو ہم مداخلت کریں گے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی اپیل واپس لینے پر خارج کردی۔

خیال رہے کہ فروری میں سوشل میڈیا پر کئی آڈیو کلپس منظر عام پر آئے، ایک کلپ میں چوہدری پرویز الہٰی کو مبینہ طور پر اس جج سے بات کرتے ہوئے سنا گیا جس کے سامنے وہ کرپشن کا مقدمہ مقرر کرانا چاہتے تھے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کے منتظر

?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ وہ جنگ

ایلون مسک کی بائیڈن پر کڑی تنقید، وجہ؟

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام

حکومت اور جہانگیر ترین کے درمیان ایک اور محاذ کھل گیا

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کردہ

سفرا کے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر فواد کا چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ

رشتہ دار ناراض ہو جائیں پروردگارکو ناراض نہ کیا جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

?️ 27 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے

صہیونی فوجی عہدہ دار کا اعتراف: اسرائیل حماس کو شکست دینے میں ناکام رہا

?️ 8 فروری 2026صہیونی فوجی عہدہ دار کا اعتراف: اسرائیل حماس کو شکست دینے میں

عمران خان کو کیسے رہائی مل سکتی ہے؟ سہیل وڑائچ کی زبانی

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی منظوری کے بغیر 2 سال تک تعیناتی کا انکشاف

?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیراعظم کی منظوری کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے