عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں قابل سماعت قرار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیلیں قابل سماعت قرار دے دی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ و دیگر وکلا پیش ہوئے، پراسیکیوٹر حسن رانا بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل صفائی سلمان اکرم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر ابتدائی دلائل طلب کر رکھے ہیں، پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 496 کے تحت عدت کا کیس چلایا گیا، سیکشن 496 بی بھی لگایا گیا تھا جو بعد میں حزف کردیا گیا، الزام لگایا گیا کہ خاور مانیکا نے نومبر 2017 میں بشریٰ بی بی کو طلاق دی، 48 دنوں بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نکاح بشریٰ بی بی سے عدت کے دوران ہوا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر سیکشن 496 کے تحت فردجرم عائد کی گئی، سیکشن 496 کے مطابق یہ فراڈ شادی ہے جس میں 7 سال قید ہے۔

سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان اور بشری بی بی کی شادی کی تقریب یکم جنوری 2018 کو لاہور میں ہوئی، شادی لاہور میں ہوئی تو اسلام آباد میں کیس کیسے دائر کردیا گیا؟ کیس کے دائرہ اختیار پر درخواست دائر کی لیکن اب تک سماعت نہیں ہوئی ہے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دفاع میں شواہد رکھنا چاہے لیکن عدالت نے حق سے محروم کردیا۔

وکیل بشریٰ بی بی عثمان گِل ایڈووکیٹ نے کہ ٹرائل کورٹ نے کہا کہ ملزمان اپنے آپ کو معصوم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ اپنے دفاع میں بانی پی ٹی آئی چند خاندان کے افراد کو سامنے لانا چاہتے تھے، جب نکاح لاہور میں ہوا تو کیس اسلام آباد میں قابل سماعت ہو ہی نہیں سکتا ، بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں بتایا کہ طلاق اپریل 2017 میں ہوئی، اپریل 2017 سے یکم جنوری 2018 تک 8 ماہ کا دورانیہ بنتا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 39 دن بعد نکاح ہوسکتا ہے۔

بعد ازاں سلمان اکرم راجا نے عدالت کے سامنے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کے سنایا، انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا نکاح تقریباً 70 روز کے بعد ہوا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر خاتون نے عدت مکمل ہونے کا بیان دے دیا تو مانا جائےگا، شریعت کے قوانین کے مطابق ایسے ذاتی معاملات کو ہمیشہ ذاتی رکھنا چاہیے، دوران عدت نکاح جیسے کیسز میں سیاسی انتقام لینے کے لیے عدالت کا کندھا استعمال کیاگیا، ہم بہت گر گئے ہیں، ہم لوگ کسی شخص کے بیڈروم تک پہنچ گئے ہیں۔

وکیل صفائی سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ معاشرے میں شائستگی قائم رہنی چاہیے، ایسے کیسز نہیں دائر ہونے چاہیے، عدت میں نکاح کیس کے اثرات بیرون ملک تک گئے ہیں، بشریٰ بی بی نے کہا عدت مکمل کرنے کے بعد وہ اپنی والدہ کے گھر چلی گئی تھی، خاورمانیکا نے بھی میڈیا پر بشریٰ بی بی کے دینی خاتون ہونے کا اعتراف کیا ہے

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 6 سال بعد خاورمانیکا نے بشریٰ بی بی ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف شکائت دائر کی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

یاد رہے کہ 3 فروری کو سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنادی گئی تھی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛2 اہلکار زخمی

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو

روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میںروپے کی قدر میں کمی کا

عبرانی میڈیا کے نقطہ نظر سے گانٹز اور اردن کے بادشاہ کے درمیان ملاقات

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:  میڈیا نے اس ملاقات کے دو دیگر مقاصد کا ذکر

بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے  جو بائیڈن کے 2024

پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ

?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی

ایران ہر حال میں مزاحمت کے ساتھ کھڑا رہے گا : عراقچی

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقچی نے ہفتے کی رات اپنے X چینل کے صفحے

وزیر اعظم نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا

?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر

اسرائیل کی بی بی کی مخالفت پر تنقید

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی راہ میں اسرائیلی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے