عدالت کا علیمہ خان کا بینک اکاؤنٹ منجمد ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ضبط کرنے کا حکم

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بینک اکائونٹ منجمد جبکہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی ، علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کیلئے نادرا اور امیگریشن پاسپورٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوئے ، علیمہ خان کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہان مال مقدمہ سمیت عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے کہا کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت پیش نہیں ہوتیں، بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق پورا کرلیں۔ سردار ایاز صادق

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا

پگاسس اور وہ راز جو صیہونی آنے والے وقت میں ظاہر کرنے والے ہیں

?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار نے اسرائیلی جاسوس پروگرام پیگاسس

وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر چین روانہ

?️ 30 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس

کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے والے ہیں؟

?️ 1 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب ہیں اس

ہمارے 155 ممالک میں 400,000 فوجی ہیں: امریکی جنرل

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے کہا

کس طرح لبنان کی غلط سیاست نیتن یاہو کو حملے پر اکسا رہی ہے

?️ 26 نومبر 2025کس طرح لبنان کی غلط سیاست نیتن یاہو کو حملے پر اکسا

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر علی محمد خان کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد

سعودی عرب کی لبنان کے نزیک ہونے کی وجوہات

?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:لبنانی حلقوں کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں جب لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے