عدالت نے شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سمن رفعت امتیاز نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

اس سے قبل مروت نے وکلا عادل عزیز قاضی، ریاست علی آزاد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 9 ستمبر کو پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، شعیب شاہین شیخ وقاص، عامر ڈوگر سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر روکا اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگجانی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جلسہ ختم کرنے کے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ منتظمین کوآگاہ کردیا تھا کہ 7 بجے تک جلسہ ختم کرنا ہوگا اور این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ این او سی کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے شام 4 سے 7 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ ہوسکا۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخواہ حکومت کا ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے صحیح استعمال کیلئے فریم ورک بنانے کا فیصلہ

?️ 9 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب،

پوری قوم کو یکجا ہوکر سیلاب کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ کرتا، عمران خان

?️ 9 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا

یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیل آبادی غیر قانونی ہے: ماسکو

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں مغربی

پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کر دیا

?️ 6 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا

ایران سے تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں: جولانی

?️ 13 ستمبر 2025ایران سے تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں: جولانی شام کی عبوری

بن لادن کا ترجمان لندن کی سڑک پر

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے ترجمان کی لندن میں

وزیر اعظم نے اپنا کیا  ایک اور وعدہ پورا کردیا

?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے گئے

پوٹن اور زیلنسکی کی ترکی میں ملاقات کا امکان

?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے