?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاورہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کل تک ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم امتناع بھی جاری کردیا ہے، ساتھ ہی پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹسز بھی جاری کردیے اور الیکشن کمیشن کو کل تک جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
عدالتی حکم میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا اس عدالت کے پاس فیصلہ معطل کرنے کا اختیار ہے؟ کیا مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے؟ ساتھ ہی پشاور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا۔
یاد رہے کہ آج ہی پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ان کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں میں تقسیم پر حکم امتناع جاری کرنے کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے کی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار نے اپیل میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں دی جائے۔
سماعت کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل قاضی انور نے دلائل شروع کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی نشان لینے کے باعث پی ٹی آئی کے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، خیبرپختونخوا میں 21 مخصوص خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ یہ رٹ صوبائی اسمبلی کی حد تک ہے یا قومی اسمبلی کی بھی شامل ہے؟جس پر وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر یکساں فیصلہ دیا ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وکیل قاضی انور نے بتایا کہ ہماری حصے کی مخصوص سیٹیں آئینی و قانونی طور پر تقسیم نہیں کی جاسکتی، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر پارٹیوں میں تقسیم نہیں کی جاسکتی ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے دریافت کیا کہ یہ سیٹیں تو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوتی ہیں، اگر آپ کو نہیں ملتی تو پھر کیا یہ خالی رہیں گی؟
جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ الیکشن سے پہلے لسٹ دی جائے گی۔
اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے قاضی انور نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جن کو سیٹیں دی گئی ہیں وہ حلف نہ لیں۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو حلف سے روکا جائے؟ ہم اس کو دیکھتے ہیں پھر کوئی آرڈ کریں گے۔
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے قاضی انور کے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سےحکم امتناع پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
بعد ازاں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس پر پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکمنانہ جاری کردیا۔
حکم نامے کے مطابق وکلا نے دلائل دیے کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا، معاملے پر الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے حکمنامہ میں چھ سوالات اٹھائے ہیں، پہلا یہ کہ کیا پشاور ہائیکورٹ کے پاس معاملے کا اختیار ہے؟ کیا درخواست گزار کے پاس اس پیٹیشن کا اختیار ہے؟ آئین اور الیکشن ایکٹ کے مطابق کیا درخواست گزار کے پاس مخصوص نشستوں کے لیے کیس کا حق ہے؟ کیا مخصوص نشستیں خالی رکھی جاسکتی ہیں یا باقی جماعتوں میں تقسیم ہوسکتی ہے؟
حکم نامے میں کہاگیا کہ مخصوص نشستوں کی فہرست نہ جمع کرنے پر پھر مدعی ہوسکتا ہے؟ کیا الیکشن کمیشن آئین اور الیکشن ایکٹ کی غلط تشریح تو نہیں کی؟
مزید بتایا گیا کہ ان سوالات پر لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس چیف جسٹس کو بھیجتے ہیں، عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہیں۔
حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل تک نو منتخب ممبران سے حلف نہیں لیں گے۔


مشہور خبریں۔
ہر وقت یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، نہ ملک دیوالیہ ہے نہ ہی ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
مارچ
حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام
?️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ
جنوری
برلن کا نیا چیلنج: جرمنوں کی فوجی دفاعی شرکت میں کمی
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: برسلز کے فوجی بجٹ میں اضافے اور شمالی اٹلانٹک ٹریٹی
اگست
حزب اللہ اسرائیل کو دی جانے والی ڈیڈ لائن میں سنجیدہ ہے:امریکی جاسوس ایجنسی
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اعلان کیا کہ اسے امریکی جاسوسی ادارے کی
ستمبر
غزہ میں صفائی کا بحران، قابض قوتوں کی بربریت نمایاں
?️ 26 ستمبر 2025غزہ میں صفائی کا بحران، قابض قوتوں کی بربریت نمایاں فلسطینی سیاسی
ستمبر
فوجی مذاکرات میں پیش رفت کے لیے صنعاء کی تین شرطیں
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی ملٹری کمیٹی جو اس
اگست
کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ اور
ستمبر
صہیونیوں کے نفسیاتی حالات کی رپورٹ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان
ستمبر