?️
لاہور(سچ خبریں) رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکیل نے دلائل کے مکمل کئے۔ شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ شہباز شریف کے نمائندے محمد نواز کو انکی جانب سے حاضری کے لیے مقرر کیا جائے ،شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ہیں انہوں نے کبھی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔
شہباز شریف نے معزز عدالت کے روبرو اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلاجواز حاضری معافی کی درخواست دائر نہیں کی، قومی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، حاضری معافی کی درخواست مسترد ہوگی تو پھر بھی پیش ہوں گا، میرے ترقیاتی کاموں کے حقائق آپکے سامنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنے کے ایتھنول پر میں نے ٹیکس لگایا، شوگر ملز مالکان نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، میرے بیٹے کی شوگر مل بھی ہے جہاں ایتھنول پر ٹیکس عائد کیا، میرے بیٹے کی شوگر مل کو ڈھائی ارب روپےکا نقصان پہنچا۔
نیب کے پراسکیوٹر نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کردی ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی دینے کی ٹھوس وجوہات نہیں ہیں،شہباز شریف کا حاضری معافی کی درخواست میں میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
مشہور خبریں۔
ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور ڈرائیور گرفتار
?️ 22 دسمبر 2023ہری پور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی
دسمبر
بائیڈن کا غزہ میں روزانہ 200 ٹرک انسانی امداد بھیجنے کا دعویٰ
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں اپنے ریمارکس میں امریکی
نومبر
حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہیے:فواد چوہدری
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے
مئی
ایرلینڈ میں صہیونی مصنوعات پر پابندی
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:ایرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی
جولائی
غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
فلسطینیوں کی امداد کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے گزشتہ رات
دسمبر
صیہونی سکیورٹی نظام کا یوم سیاہ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے
نومبر
صدر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل کی منظوری دے دی
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل
فروری