?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپیل کی ہے کہ عدالت سانحہ سیالکوٹ کا اسپیڈی ٹرائل کرے۔بین المذاہب ہم آہنگی سمینار سے خطاب میں طاہر محمود اشرفی نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ سیالکوٹ سانحے کا اسپیڈی ٹرائل کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبری شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عوام میں رواداری کا شعور پیدا کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔
طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا، اسلام مکمل امن اور آشتی کا دین ہے، آئین پاکستان ان کو بھی حقوق دیتا ہے، جو اس کو نہیں مانتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے پنجاب آفس میں شکایات کی وصولی کا انتظام کیا جائے گا اور دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان نے اپنی جہالت سے اپنے گھروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبری شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کے خلاف ہیں، تبدیلی مذہب کے لیے پوری تحقیقات کی جاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی آٹوموبائل کمپنیوں اور لیبر یونین کے درمیان مذاکرات کی
ستمبر
یمنی عہدیدار: جنوب اور مشرق کے لوگوں کو امریکہ اور انگلستان کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کے المھرہ کے گورنر نے ملک کے جنوبی اور
ستمبر
امریکی فوج میں ایک سال میں جنسی حملوں کے 9000 مقدمات کا اندراج
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکی فوج میں جنسی
ستمبر
سائنسدانوں نے شارک کی نئی قسم دریافت کر لی
?️ 17 فروری 2022ویلنگٹن(سچ خبریں) نیوزی لینڈ کے سائنس دانوں نے ایک اہم کارنامہ انجام
فروری
یمنی فوج کے خلاف اسرائیلی حکمت عملی اسرائیل کو الٹی کر پڑھ گئی
?️ 3 نومبر 2025یمنی فوج کے خلاف اسرائیلی حکمت عملی اسرائیل کو الٹی کر پڑھ
نومبر
جولان کی پہاڑیوں پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے؛اسرائیل کا اعلان !
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے واضح کیا ہے کہ
جون
اومیکرون کے پھیلاو کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے
?️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب
دسمبر
فلسطینی مزاحمتی نظام میں مغربی کنارے کی حیثیت
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: پچھلی تین دہائیوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ساتھ
مارچ