عثمان بزدار کا نواز شریف پرغیرقانونی طور پرپلاٹس الاٹ کرنے کا الزام

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ہزاروں اربوں کے پلاٹ غیر قانونی طور پرالاٹ کرنے کا  الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انہوں نے اپنی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور من پسند افراد کو لاہور میں پلاٹ الاٹ کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے کہا کہ حتی کہ 1980 کی دہائی کے آخر میں صوبائی چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنے صوابدیدی کوٹے کی بھی خلاف ورزی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس کی ایک پیش کردہ رپورٹ پر مذکورہ دعویٰ کیا۔

عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور صحافیوں کے ساتھ ایک پریزنٹیشن بھی شیئر کی جس کا عنوان ’ مسلم لیگ (ن) کی سازش کی سیاست: نیپٹوزم اور سیاسی سرپرستی کا معاملہ‘ تھا۔ایک حاضر سروس اور لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایک ریٹائرڈ عہدیدار نے وزیر اعلی کے بیانات کی تردید کی۔

وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے محکمہ صحت ملیریا کنٹرول پروگرام کے کلرک قمرز زمان خان کو ترقی دی اور بالآخر انہیں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈی جی کے عہدے پر تعینات کیا اور 90-1985 کے درمیانی عرصے میں وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے ان کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پلاٹ شہدا، بیوہ، یتیم، علمائے کرام، کھلاڑیوں اور صحافیوں کے اہل خانہ کے لیے تھے۔عثمان بزدار نے کہا کہ نواز شریف نے بحیثیت وزیر اعلی اپنے 10 فیصد صوابدیدی کوٹے کی بھی خلاف ورزی کی اور ایک ہزار 352 پلاٹوں کو الاٹ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سینیٹر صوبیدار مندوخیل، ایم این اے بختر منیر خان اور انوار الحق کو پلاٹ الاٹ کیے گئے اور ایم پی اے راجہ اشفاق سرور، خالد جاوید ورک، میاں عبدالخالق، سردار عبدالرشید ڈوگر، عمر حیات چوہدری، نذیر احمد، صاحبزادہ خضر حیات، محمودالحسن، اختر علی اور غلام محمد بھی پلاٹ حاصل کرنے والوں میں تھے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی طرز کی آزادی بیان

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی ریٹائرڈ جنرل کو امریکی صدر کی اہلیہ کے بیانات پر

نٹن یاہو اتحاد کے ٹوٹنے کی پہلی نشانیاں سامنے آئی

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ایک اعلیٰ سطحی ذرائع کے حوالے سے بتایا

میرے شوہر ایک عام نوکری کرتے ہیں: غنا علی

?️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)ٹی وی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ان

تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے

غیر ملکی کمپنیاں ابوظہبی اور دبئی سے فرار

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:  پیر کے روز جس وقت یمنی انقلابیوں نے متحدہ عرب

یمنیوں نے تیل منڈی میں بھی ہلچل مچادی؛سات سال میں سب سے زیادہ قیمتیں

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے خلاف برسوں سے جارحیت کے ملوث متحدہ عرب امارات

سیلاب کی تباہ کاریاں

?️ 27 اگست 2022خیبر پختونخواہ:(سچ خبریں) خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے ہلاکتوں اور تباہی کا

مشرق وسطی میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔ صدر مملکت

?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے