’عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے‘، سیکیورٹی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ میڈیا کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر چیف سیکرٹریز نے بریفنگ دی اور رپورٹ پیش کی، اس میں حساس اداروں کے نمائندگان، وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک تھے۔

نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے ، انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، کوئی سیاسی تناؤ نہیں ہے، ہم مطمئن ہیں، بلوچستان میں ہونے والے واقعات دہشتگردی سے جڑے ہیں، اس کا کوئی سیاسی حوالے سے تعلق نہیں ہے، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ بلوچستان سے ہو کر آیا ہوں وہاں امن و امان کی صورتحال بر قرار ہے، ہم الیکشن کے لیے پورے ملک میں سیکیورٹی دیں گے۔

نگران وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ خیبر پختون خوا میں گزشتہ روز نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قومی اسمبلی ریحان زیب خان جاں بحق جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے کہا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

علاوہ ازیں آج ہی بلوچستان کے شہر کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

قسام کے مجاہدین صیہونیوں کے لیے موت کے فرشتے

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے قسام فورسز کے چنگل میں پھسنے اور

صیہونی سپریم کورٹ بھی نیتن یاہو کے خلاف میدان میں

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی سپریم کورٹ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے منظور شدہ

اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے:کویت

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تل ابیب کی جوہری عدم پھیلاؤ

غزہ کے 97 فیصد گھروں میں پانی پینے کے قابل نہیں

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:غزہ آبی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید  53 مریض انتقال کر گئے

?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں متاثرہ

بحرینی قیدیوں کی حالت زار پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرین میں انسانی حقوق کے سیاہ

وزیرِاعظم کے دورہ بیجنگ میں اہم پیشرفت، چینی کمپنیوں سے 10 معاہدے طے پاگئے

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ میں اہم

حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے امیدوار ہیں

?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) حماد اظہر بھی لاہور کی لارڈ میئر شپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے