?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے، انتخابی میدان میں پنجہ آزمائی کے لیے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار تیار ہیں۔
ملکی سیاست کے بڑے بڑے نام بھی ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لیے آج انتخابی میدان میں موجود ہیں، انتخابی میدان میں ہونے والے چند اہم مقابلوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
سب سے بڑا مقابلہ لاہور کے حلقہ این اے 130 میں ہے جہاں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بطور امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں۔
این اے 194 لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار راشد محمود سومرو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، جبکہ این اے 196 قمبر، شہدادکوٹ کی نشست پر بلاول بھٹو کا مقابلہ راشد محمود سومرو کے بھائی ناصر محمود سومرو سے ہے۔
این اے 207 شہید بےنظیرآباد کی نشست پر سابق صدر آصف علی زرداری کا مقابلہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند سے ہے۔
این اے 127 لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطا تارڑ سے ہے۔
این اے 144 ڈیرہ اسمعٰیل خان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی جیسے بڑے امیدوار مدمقابل ہیں۔
این اے 265 پشین کی نشست پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا مقابلہ سابق گورنر بلوچستان ظہور آغا سے ہے۔
این اے 10 میں آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان اور جماعت اسلامی کے بخت جہان خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 123 لاہور کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ مدمقابل ہیں۔
این اے 119 لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، آزاد امیدوار شہزاد فاروق اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے محمد ظہیر آمنے سامنے ہیں۔
ملتان کا سب سے بڑا انتخابی دنگل این اے 149 ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین اور آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر مدمقابل ہیں۔
ملتان میں این اے 151 کی نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی آمنے سامنے ہیں۔
این اے 241 کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی) کے ڈاکٹر فاروق ستار، آزاد امیدوار خرم شیر زمان، پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اور جماعت اسلامی کے نوید علی بیگ کے درمیان جیت کے حصول کی جنگ ہے۔
این اے 246 میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور ایم کیو ایم-پاکستان کے امین الحق آمنے سامنے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا غزہ جنگ کے دو سال بعد امن منصوبہ کامیاب ہو پائے گا؟
?️ 8 اکتوبر 2025کیا غزہ جنگ کے دو سال بعد امن منصوبہ کامیاب ہو پائے
اکتوبر
سی پیک کے ذریعے پورے خطے میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی: مراد سعید
?️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ
ستمبر
خیبرپختونخوا: بارشوں، لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں 27 افراد جاں بحق، 38 زخمی
?️ 3 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے
مارچ
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر پاکستان کا ردعمل
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی صدر بائیڈن کے بیان کے مطابق افغانستان
اپریل
یمنی دارالحکومت کو ایک بار پھر سعودیوں نے نشانہ بنایا
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
بھارتی نام نہاد مسلمان کی جانب سے قرآن کے خلاف عرضی، شیعہ-سنی علماء نے مل کر اسے دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا
?️ 13 مارچ 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں بی جے پی کے ایجینٹ اور نام
مارچ
نوازشریف کو سزا دلوانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی ، جاوید لطیف
?️ 22 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر
جنوری