عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں قیمتیں کم کر دی گئیں

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں )  وزیر اعظم عمران خان نے 28 فروری کو قوم سے خطاب کرتےہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے کمی کا اعلان کیا جس سے عوام کو یقیناً ایک بڑا ریلیف ملے گا جبکہ  روس اور یوکرائن جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 101ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4.12 ڈالرز کا اضافہ ہواجس کے بعد فی بیرل قیمت 95.75 ڈالر پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ،  اضافے کے بعد یو اے ای میں پہلی بار ایک لیٹر فیول کی قیمت 3 درہم سے زائد ہوگئی،  امارات میں آج سے سپر فیول فی لیٹر 3.23 درہم یعنی 154 پاکستانی روپے میں ملے گا۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرائن کی جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ  وزیر اعظم  پاکستان عمران خان  نے پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے تک کمی کر کے عوام کو ایک بڑا ریلیف دیا کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کے بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی ہے اور کم ہونے سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔

پاکستان میں چند روز پہلے پٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے اضافہ ہوا تھا جسکی وجہ سے پٹرول کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی تھی جسکی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی تھی اس کمی کی وجہ سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔

مشہور خبریں۔

ایمسٹرڈیم میں کیا ہوا؟

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: ملک کے خلاف برسوں کی جارحیت کے بعد باقی رہ

ہم ہر اُس معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں جو چین کے مفادات کو قربان کرے :بیجنگ

?️ 28 جولائی 2025 ہم ہر اُس معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں جو چین کے

وزیراعظم کی سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں لانے کی ہدایت

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے نبی اکرم ﷺ کی سیرت

بحرین کے عوام امریکی اڈوں کے مخالف ہیں

?️ 14 مئی 2026 سچ خبریں: بحرین کی تحریک ‘اتحادِ نوجوانانِ انقلاب 14 فروری’ کی سیاسی

ایک تہائی صیہونی خواتین کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کی جاتی ہیں؛ صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک تازہ سروے کے مطابق، ایک تہائی صیہونی خواتین کام کی

واشنگٹن میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے صیہونی سفارت اہلکار کون تھے؟ 

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن میں صیہونی سفارت خانے کے دو اہلکار یارون لیسچنسکی

محمود عباس نے تل ابیب میں شہادت کی کارروائی کی مذمت کی

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گزشتہ شب تل

وائرس کی نئی قسم کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کا نیا بیان

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سلسلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے