?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر اعظم عمران خان نے 28 فروری کو قوم سے خطاب کرتےہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے کمی کا اعلان کیا جس سے عوام کو یقیناً ایک بڑا ریلیف ملے گا جبکہ روس اور یوکرائن جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 101ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4.12 ڈالرز کا اضافہ ہواجس کے بعد فی بیرل قیمت 95.75 ڈالر پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اضافے کے بعد یو اے ای میں پہلی بار ایک لیٹر فیول کی قیمت 3 درہم سے زائد ہوگئی، امارات میں آج سے سپر فیول فی لیٹر 3.23 درہم یعنی 154 پاکستانی روپے میں ملے گا۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرائن کی جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے تک کمی کر کے عوام کو ایک بڑا ریلیف دیا کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کے بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی ہے اور کم ہونے سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔
پاکستان میں چند روز پہلے پٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے اضافہ ہوا تھا جسکی وجہ سے پٹرول کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی تھی جسکی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی تھی اس کمی کی وجہ سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔
مشہور خبریں۔
ترکی کی جارحیت کی تردید ایک تلخ مذاق ہے: بغداد
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: ملک کی سرزمین پر ترکی کے حملوں کے جواب میں
جولائی
محمود عباس کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی شہادت
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ پر خود مختار تنظیم کے سیکورٹی فورسز کے
دسمبر
تنقید اداروں کے بجائے افراد پر کی جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 22 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز
اکتوبر
واشنگٹن نے تائیوان کو اینٹی ٹینک سسٹم کے فروخت کی منظوری دی
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار Les Echos نے اعلان کیا کہ تائیوان
دسمبر
اقوام متحدہ اسرائیل کو روکے: لبنان
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے UNFIL کے کمانڈر کے ساتھ ملاقات میں کہا
فروری
وزیر خزانہ نے اپنی پہلی کانفرنس میں اہم فیصلے پر نظر ثانی کا عندیہ دے دیا
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنی پہلی نیوز کانفرنس
اپریل
افغانستان کے متعدد صوبوں میں153 طالبان ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹے میں افغان سکیورٹی عہدیداروں اور طالبان کے مابین
فروری
ریونیو میں کمی کے باوجود حکومت کا بینکوں سے قرض پر انحصار سے گریز
?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹیکس جمع کرنے میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت
مارچ