عالمی قوانین جنگ میں بھی آبی ڈھانچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتے، چیئرمین واپڈا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین واپڈا نے بھارتی حملے سے متاثر ہونے والے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے مظفر آباد سے تقریباً 41 کلومیٹر دور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا، لائن آف کنٹرول کے قریب نوشہری میں واقع ڈیم سائٹ پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین مکمل پیمانے پر جنگ کے دوران بھی آبی ڈھانچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ بھارتی گولہ باری 7 مئی کی رات ایک بج کر 15 منٹ پر شروع ہوئی اور صبح 7 بج کر 15 منٹ تک تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی، اس کے نتیجے میں انٹیک گیٹس کے ہائیڈرولک پاور یونٹ 1 کو نقصان پہنچا اور ساتھ ہی ڈی سینڈر 1 اور 3 پر مضبوط کنکریٹ ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف ڈیم سائٹس بلکہ یہاں کی عام آبادی، ڈیم کی کالونی کے ساتھ ساتھ جائے وقوعہ پر موجود عملے اور اہلکاروں پر بھی حملہ کرنا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کے لیے اجازت اور مکمل اختیارات دے دیے ہیں، پاکستان نے بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع سوات میں فوری طور پر 30 اگست تک رین ایمرجنسی نافذ کردی

?️ 26 اگست 2022سوات: (سچ خبریں) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دریائے سوات

پی ٹی اے کا نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان

ٹرمپ یمن کی دلدل میں پھنس گئے؛نیویارک ٹائمز کی سخت تنقید

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا

میانمار کی باغی فوج کے سربراہ کا انڈونیشیا دورہ، دارالحکومت جکارتا میں شدید مظاہرے کیئے گئے

?️ 25 اپریل 2021جکارتا (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے سربراہ جنرل من آنگ

غزہ میں غذا کی رسائی بہتر ہو رہی ہے مگر حالاتِ زندگی بدستور سخت

?️ 20 دسمبر 2025غزہ میں غذا کی رسائی بہتر ہو رہی ہے مگر حالاتِ زندگی

امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے